1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: آسٹریلیا پھر نمبر ون

Geelani, Gowhar9 جولائی 2008

ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھارتی ٹیم سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے اور اب بھارت تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EZKe
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان انیل کمبلے آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ دس بولرز میں شامل ہیںتصویر: AP

تاہم عالمی چیمپئین آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 3597 پواٴنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ جمائے رکھا ہے۔ پاکستان چھٹی پوزیشن پر ہے۔

بدھ کے روز آئی سی سی کی طرف سے جاری کئے گئے سالانہ اپ ڈیٹ میں انگلینڈ کو چوتھی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اگر انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس کا فائدہ بھارتی ٹیم کو ہوسکتا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے چار بولرز پہلے دس بولرز میں شامل ہیں۔ بھارت کی طرف سے ٹیسٹ میچوں کے لئے کپتان انیل کمبلے واحد ایسے بولر ہیں جو ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں جبکہ پاکستان کے تیز گیندباز شعیب اخترنویں پوزیشن پر ہیں۔

سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین کمارا سنگاکارا آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال دوسرے نمبر پر ہیں۔ پہلے دس بیٹسمینوں میں کوئی بھی بھارتی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔ پاکستان کے محمد یوسف چوتھے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ژاک کیلس آل راٴونڈر فہرست میں سب سے آگے ہیں جبکہ انگلینڈ کے اینڈریو فلن ٹاف تیسرے نمبر پر ہیں۔