1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی سی سی کرکٹ رینکنگ

عاطف توقیر5 ستمبر 2008

فہرست میں آسٹریلوی ٹیم سرِفہرست ہے۔ جبکہ بلے بازوں میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا نام سب سے اوپر ہے۔

https://p.dw.com/p/FC1W
تصویر: AP

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈےکرکٹ رینکنگ میں بلے بازوں میں بھارت کے مہندر سنگھ دھونی بدستور پہلے نمبر پر ہیں ۔ آسڑیلیا کے مائیک ہسی دودرجے بہتری کے بعد چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں،گریم اسمتھ اور رکی پونٹنگ ایک ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔محمد یوسف پاکستانی کھلاڑیوں میں واحد بیٹسمین ہیں جو پہلے دس کھلاڑیوں کی فہرست میں موجود ہیں۔ محمد یوسف رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔


آل راؤنڈرز رینکنگ میں اینڈریو فلنٹوف بدستور سر فہرست ہیں، شعیب ملک دوسرے نمبر پر ہیں۔ انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کے بدولت ایک مرتبہ پھر ٹاپ ٹین باؤلرز میں بھی جگہ بنالی ہے ۔ فلنٹوف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں دس وکٹیں حاصل کی تھیں جس کی بدولت وہ آئی سی سی رینکنگ میں پانچ درجے بہتری کے بعد تیرہویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسڑیلیا کے نیتھن بریکن بدستور پہلے ،کیوی کھلاڑی ویٹوری دوسرے جبکہ آسٹریلوی باؤلر مِچل جانسن دو درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔

ٹیموں کی رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے ، جنوبی افریقہ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر ہر ہے ۔ جبکہ بھارت کا نمبر پانچواں اور پاکستان کا نمبر چھٹا ہے ۔