1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی سی سی کرکٹ رینکنگ

25 نومبر 2008

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے اور پاکستان چوتھے نمبر پرآ گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/G1zH
آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں مہندرسنگھ دھونی بدستور پہلے نمبر پر ہیںتصویر: AP

عالمی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں دھونی اورباؤلنگ میں آسٹریلیا کے نیتھن بریکن بدستورسرفہرست ہیں۔ ٹاپ بیٹسمینوں میں پاکستان کے محمد یوسف نویں نمبر پر ہیں جبکہ باؤلنگ میں سہیل تنویرساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی ون ڈے کرکٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم 131 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر، جنوبی افریقہ 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 114 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، انگلینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں، آئرلینڈ دسویں، زمبابوے گیارہویں اور کینیا کی ٹیم بارہویں نمبرپرہے۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں مہندرسنگھ دھونی پہلے، مائیکل ہسی دوسرے، گراہم سمتھ تیسرے، شیونارائن چندرپال چوتھے، کرس گیل پانچویں، یوراج سنگھ چھٹے، رکی پونٹنگ ساتویں، کیون پیٹرسن آٹھویں، محمد یوسف نویں اور اینڈریو سائمنڈز دسویں نمبر پر ہیں۔

باؤلرز کی فہرست میں نتھن بریکن پہلے، ڈینیل ویٹوری دوسرے، مچل جانسن تیسرے، کیل ملز چوتھے، سٹیورٹ براڈ پانچویں، سری لنکن اسپنرمرلی دھرن چھٹے، پاکستان کے سہیل تنویر ساتویں، چمندا واس آٹھویں، جیکب اورم نویں اور جیروم ٹیلر دسویں نمبر پر ہیں۔