1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی فون کا لاک کھولنے میں ایف بی آئی کامیاب

کشور مصطفیٰ29 مارچ 2016

امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے سان برناڈینو کے حملہ آوروں میں سے ایک کا فون ایپل کمپنی کے مدد کے بغیر کھولنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد ان کی جانب سے دائر مقدمہ ختم کردیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1IL7I
تصویر: picture-alliance/dpa/EPA/J. Lane

پیر کو امریکی حکام کی جانب سے ہونے والے اس انکشاف سے ایپل اور حکام کے مابین چلے آرہی گرما گرم قانونی بحث ختم ہو گئی ہے، جو سلیکون ویلی اور امریکی حکام کے تعلقات میں تلخی کا سبب بنی ہوئی تھی۔

سان برناڈینو میں رضوان فاروق اور اُس کی بیوی تاشفین ملک نے حملہ کر کے 14 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں وہ دونوں بھی گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے تھے۔ بعد ازاں عدالت نے حکام کو احکامات جاری کیے تھے کہ وہ ایپل کمپنی کی مدد کے بغیر رضوان فاروق کے موبائیل کے مواد حاصل کریں۔ اس پر ایپل کی طرف سے شدید مذاحمت سامنے آئی تھی۔

ایپل، گوگل اور فیس بک جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ایک وسیع اتحاد نے اس سلسلے میں امریکی حکومت کی سخت مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ آئی فون لاک کھولنے کا عمل ڈیجیٹل سکیورٹی اور پرائیویسی کے قوانین پر دوررس اور گہرے اثرات مرتب کرے گا۔

USA Anschlag in San Bernardino - Täterehepaar Flughafenfoto
رضوان فاروق اور اُس کی بیوی تاشفین ملکتصویر: Reuters/US Customs and Border Protection

امریکی پراسیکیوٹرز نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں یہ واضح کر دیا تھا کہ ایک بیرونی فریق نے ایپل کی مدد کے بغیر ہی موبائل فون کا لاک توڑنے کا ایک طریقہ کار وضع کر لیا ہے۔ اب حکام اس نئے طریقہ کار کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں اور جب تک آئی فون کے مواد تک رسائی کے اس طریقے کی مکمل چھان بین نہیں ہو جاتی تب تک امریکی محکمہ انصاف کے کہنے پر عدالتی کارروائی ملتوی رہے گی۔

ایپل کمپنی کو اب یہ تشویش لاحق ہو گئی ہے کہ آخر اُس کے آئی فون ٹیکنالوجی میں وہ کون سی کمزوری یا نقص پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے کسی بیرونی فریق کی طرف سے ان لاک کرنے یا اس کا لاک توڑنے کا طریقہ ایجاد کر لیا گیا ہے۔ ایپل نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ایپل کی اس کمزوری سے اُسے بھی آگاہ کرے۔

Apple iPhone 1
شہری حقوق کی وکالت کرنے والے ایف بی آئی کی طرف سے آئی فون لاک توڑنے کے عمل کی مخالفت کر رہے ہیںتصویر: Imago/Bernd Friedel

ریاست کیلی فورنیا کی ایک پراسیکیوٹر نے پیر کو ہی یہ کہہ دیا تھا کہ رضوان فاروق کے آئی فون لاک کو توڑنے کے لیے حکام نے کسی تیسرے فریق سے مدد لی ہے تاہم وہ تیسرا فریق کون ہے اس بارے میں انہوں نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

دریں اثناء ٹیکنالوجی کی متعدد کمپنیوں، سکیورٹی ماہرین اور شہری حقوق کی وکالت کرنے والوں نے کہا ہے کہ حکام کے اس اقدام سے اُن کی مصنوعات سازی کے عمل میں مداخلت کے لیے چور دروازے کُھل جائیں گے۔ ان کمپنیوں نے اس سلسلے میں حکومت کے خلاف جنگ کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید