1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریا میں مخلوط حکومت کے قیام کی کوششیں

13 اکتوبر 2006

اپنی غیر متوقع انتخابی کامیابی کے تقریباً دو ہفتے بعد، آسٹریا کے سوشل ڈیموکریٹس نے قدامت پسند پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے ساتھ ایک وسیع تر مخلوط حکومت کے قیام سے متعلق سیاسی مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYIf
اب تک چانسلر کے عہدے پر فائز ÖVP کے رہنما Schüssel
اب تک چانسلر کے عہدے پر فائز ÖVP کے رہنما Schüsselتصویر: AP

یکم اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں وفاقی چانسلر Wolfgang Schüssel کی جماعت ویانا کی پارلیمان میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر اپنی پوزیشن سے محروم ہو گئی تھی اور یہ حیثیت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی SPÖ کو حاصل ہو گئی تھی۔ پیرکے روزصرف ابتدائی مذاکرات عمل میں آئے جو کل منگل کے دن جاری رکھے جائیں گے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ آج سے شروع ہونے والی بات چیت بہت طویل ہو گی اور اُس کے نتائج کے بارے میں بھی فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔