1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا کامن ویلتھ بنک سیریز کے فائنل میں

22 فروری 2008

آسٹریلیا میں جاری سہ فریقی کامن ویلتھ بنک سیریز کے نویں میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ڈک ورتھ لیوس سسٹم کے تحت سری لنکا کو چوبیس رنز سے شکست دی ہے۔میلبورن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ پچاس اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے۔

https://p.dw.com/p/DYMJ
تصویر: AP

بارش کے باعث سری لنکا کو 29.3 اووروں میں 102رنز کا ہدف دیا گیا لیکن مقررہ اووروں میں سری لنکا کی ٹیم‘ چار کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 77رنز ہی بنا سکی اور اس طرح میچ آسٹریلیا کی جھولی میں چلا گیا۔

آسٹریلوی بیٹسمین‘ مائک حسی اور مائکل کلارک نے اپنی ٹیم کے لئے شاندار اور بروقت نصف سنچریاں سکور کیں۔سری لنکا کی جانب سے مہاروف اور مرلی دھرن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مائک حسی کو ان کی بیٹنگ کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آج کے میچ میں فتح سے آسٹریلیا کو پانچ پوائنٹس ملے۔سیریز میں آج کی جیت کے بعد اب آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 21 پوائنٹس حاصل ہوگئے ہیں اور اس نے فائنل میں اپنی جگہ بھی یقینی بنالی ہے۔

بھارت بارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کے پاس محض چھہ پوائنٹس ہیں۔فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرنے کے لئے سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کو اپنے باقی میچ جیتنے ہوں گے۔

بھارتی ٹیم اپنا اگلا میچ سڈنی میں اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان رواں ماہ کی چھبیس تاریخ کو ہوبارٹ میں ایک اہم مقابلہ ہوگا جو فیصلہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔اس میچ کے بعد سری لنکا موجودہ سیریز میں اپنا آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف ملبورن میں کھیلے گا۔

سیریز کا پہلا فائنل میچ دو مارچ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔