1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلین اوپن میں راجر فیڈرر اور سیرینا ولیمز کی کامیابی

29 جنوری 2007

اتوار 28 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے سٹار کھلاڑی راجر فیڈرر نے چلی کے فیرنانڈو گونزالیس کو آسانی سے شکست دے کر تیسری مرتبہ آسٹریلین اوپن کا خطاب حاصل کیا۔ یہ اُن کے شاندار کیریر کا دسواںGrand Slam ٹائٹل ہے۔ دوسری جانب خواتین سنگلز کے فائنل میں روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا کو امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

https://p.dw.com/p/DYNI
امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز آسٹریلین اوپن کی ٹرافی کے ساتھ
امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز آسٹریلین اوپن کی ٹرافی کے ساتھتصویر: AP

ROGER FEDERER نے آسٹریلین اوپن میں بغیر کوئی سیٹ ڈراپ کئے یہ ٹائیٹل اپنے نام کرلیا اور اِس سے قبل یہ اعزاز سویڈن کے بیورن بورگ کو 1980ءمیں فرینچ اوپن میں حاصل ہوا تھا۔

عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والو ں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ مسلسل 36 میچ جیتنے والے فیڈرر کا کہنا ہے کہ اَب وہ اپنی توجہ فرینچ اوپن پر مرکوز کریں گے اور یہ کہ وہ اپنی فارم سے پوری طرح مطمئن ہیں۔

دوسری جانب خواتین سنگلز کے فائنل میں روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا کو امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے کسی کو سیرینا ولیمز کی کامیابی کا گمان بھی نہیں تھا لیکن اپنی شاندار کارکردگی سے اُنہوں نے وہ کچھ کر دِکھایا، جِس کے لئے وہ پہلے مشہور تھیں۔

فتح کے بعد اُن کی ورلڈ رینکنگ میں حیران کن بہتری آئی ہے۔ وہ اَب 14 ویں نمبر پرہیں۔ چوٹی کے 20 کھلاڑیوں کی فہرست میں واپسی اِس اَمریکی ٹینس کھلاڑی کے لئے سب سے بڑی خبر ہے۔ فارم کھو جانے اور بار بار زخمی ہونے کے سبب اُنکی رینکنگ81 تک پہنچ گئی تھی لیکن آسٹریلین اوپن میں جیت کے ساتھ ہی نہ صِرف اُنکی رینکنگ میں بہتری آئی ہے بلکہ اُن کے حوصلے بھی کافی بُلند نظر آرہے ہیں۔ تاہم ماریا شاراپووا کی پوزیشن ٹائٹل ہارنے کے باوجود نمبر وَن کھلاڑی کے طور پر برقرار ہے۔