1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلین گراں پری: انتیس سالہ جینسن بٹن کی فتح

29 مارچ 2009

برطانوی ڈرائور جینسن بٹن نے اتوار کے روز بران جی پی کے لیے کھیلتے ہوئے آسٹریلین گراں پری جیت لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HM9l
برطانوی ڈرائور جینسن بٹن فتح کا جشن مناتے ہوئےتصویر: AP

انتیس برس کے جینسن بٹن نے فورمولا ون ریس میں یہ کامیابی اٹھاون لیپس میں لگاتار برتری کے بعد حاصل کی۔ بٹن، جو ایک وقت اپنے حریفوں پر چونتیس سیکنڈز کی برتری حاصل کیے ہوئے تھے، اس وقت خاصی مشکل میں نظر آئے جب اپنی ہی بران جی پی ٹیم کے ڈرائور روبنز باریکیلو پر ان کو محض اعشاریہ آٹھ صفر سات کی ثبقت حاصل تھی۔ تاہم بٹن نے سیزن کے اس پہلے اہم مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے سب کو دنگ کردیا۔

Formel 1 Australien Melbourne 2009
ملبورن میں ہونے والی فورمولا ون ریس کا ایک منظرتصویر: AP


ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی نئی ٹیم نے اپنے پہلے ہی میچ میں گراں پری میں فتح حاصل کی ہو۔ انیس سو ستتر میں ارجنٹینا میں ہونے والی ریس میں جوڈی شیکٹیر نے وولف کے لیے اسی نوعیت کی کامیابی حاصل کی تھی۔

Sebastian Vettel Formel 1 in Melbourne Australien
جرمنی کے ڈرائور سیباسٹیئن ویٹیلتصویر: AP

یہ بران جی پی کے لیے ایک شاندار کامیابی ہے جو محض چھ مارچ کو اس وقت وجود میں آئی جب ہونڈا کی مینیجمنٹ نے بائکاٹ کردیا تھا۔ ہونڈا عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے پچھلے برس کی فورمولا ون ریس سے دست بردار ہوگئی تھی۔

اگلے ہفتے اس سیزن کی دوسری ریس ملیشیاء میں ہوگی۔