1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلین گراں پری، سونامی متاثرین کے لیے ایک منٹ خاموشی

26 مارچ 2011

انجنوں کے زور وشور کے حوالے سے پہچانی جانے والی فارمولا ون کار ریسنگ کے سلسلے میں اتوار کے روز آسٹریلین گراں پری جاپان کے زلزلے اور سونامی سے متاثرہ افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی سے شروع ہو گی۔

https://p.dw.com/p/10hks
تصویر: AP

آسڑیلیا کے ایلبرٹ پارک میں نئے سیزن کی پہلی گراں پری کے آغاز کے موقع پر تمام گاڑیوں کے انجن ایک منٹ کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔

جاپان میں حالیہ زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ساڑھے سترہ ہزار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ جاپان کی تاریخ کے اس بدترین سانحے سے ہزاروں افراد بےگھر بھی ہوئے ییں۔

جمعے کے روز پریکٹس سیشنز کے دوران مختلف ٹیموں کی جانب سے جاپان کے زلزلے اور سونامی متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف طریقے اپنائے گئے۔ پریکٹس کے دوران سات مرتبہ کے عالمی چیمپیئن جرمن ڈرائیور مشاعیل شوماخر نے جاپان کے جھنڈے والا ہیلمٹ پہنا جبکہ ریس میں شامل دونوں فیراری گاڑیوں پر جاپان کے جھنڈے کے سٹیکرز چپسپاں تھے اور جاپانی زبان میں لکھا تھا، ’جاپان ہار مت ماننا۔‘

فیراری کار کے ڈرائیور فرنانڈو الانسو نے اس موقع پر کہا، ’ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جاپان ہماری تمام تر سوچوں میں شامل ہے۔ گاڑیوں پر ان سٹیکرز کے چسپاں کرنے کی وجہ جاپانی عوام سے یکجہتی کا اظہار ہے۔‘

Sebastian Vettel Formel 1 Flash-Galerie
گراں پری اتوار کے روز منعقد ہو گیتصویر: AP

واضح رہے کہ نئے سیزن کی پہلی گراں پری آسڑیلوی شہر میلبورن میں منعقد ہو رہی ہے۔ جمعے کے روز فری پریکٹس سیشن کے دوران سن 2009ء کے ورلڈ چیمپیئن ڈرائیور جینسن بٹن نے اپنے بارے میں ان خبروں کو رد کر دیا، جن میں کہا جا رہا تھا کہ جینسن بٹن فارمولا ون موٹر ریسنگ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ انہوں نے جمعے کے روز کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ McLaren ٹیم کے ساتھ اپنا کیرئر آگے بڑھائیں گے۔

رپورٹ عاطف توقیر

ادارت امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں