1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسڑیلین اوپن :اینڈی مرے کے خواب چکنا چور

عاطف توقیر26 جنوری 2009

سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل آسٹریلین اوپن میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کی ویرداسکوکے ہاتھوں پانچ سیٹ کی شکست نے انہیں ایونٹ سے باہر کر دیا۔

https://p.dw.com/p/GgSC
عالمی نمبر ایک رافائل نادال اپنی پوری فارم میں نظعر آرہے ہیںتصویر: AP

عالمی رینکنگ میں 15ویں نمبر کے ہسپانوی کھلاڑی Fernando Verdasco نے مرے کو دوچھ، چھ ایک، ایک چھ، چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔ مرے کھیل میں دو بار لیڈ کر رہے تھے مگر وہ اپنی سبقت کو قائم نہ رکھ سکے اور انہیں اس ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ اینڈی مرے نے کھیل کے بعد انٹرویو میں کہا : ’’ مجھے اپنی ہار کے بارے میں کوئی صفائی نہیں دینی۔ فرنانڈو بہت اچھا کھیلے اس لئے وہ جیت گئے۔‘‘

اینڈی مرے نے ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی سے سال کا آغاز کیا تھا اور سمجھا جا رہا تھا کہ ان کا زبردست ٹکراؤ عالمی نمبر ایک رافائل نادال اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کے ساتھ ہو گا۔ اس سے قبل یو ایس اوپن میں اینڈی مرے نے عالمی نمبر ایک رافائل نادال کو سیمی فائل میں ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا تاہم انہیں فائنل میں راجر فیڈرر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


آسٹریلین اوپن میں رافائل نادال پوری فارم میں نظر آرہے ہیں اور انہوں نے باآسانی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ Gilles Simon سے ہو گا۔ فرنینڈو ویرداسکو اور فرانس کے Jo-Wilfried Tsonga آمنے سامنے ہوں گے جب کہ اینڈی روڈک کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہو گا۔ اسی طرح خوان مارٹن دیل پوترو اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کے درمیان سیمی فائنل کے لئے زور آزمائی ہو گی۔


اس سے قبل خواتین کے انفرادی مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سربیا کی ژیلینا یانکووچ کو مارژوں بارتولی نے اپ سیٹ شکست دے کرکوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ فرانس کی مارژوں بارتولی نے ژیلینا یانکووچ کی کمزور سروس سے فائدہ اٹھایا اور ہر اہم موقع پر دلکش شارٹس کے ذریعے یانکووچ کو چھ ایک اور چھ چار کے اسکور سے با آسانی ہرا دیا۔ آسٹریلین اوپن کے خواتین کے انفرادی مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں بارتولی کا مقابلہ روس کی ویرا زونوریوا سے ہوگا۔