1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسیان اجلاس ہنگاموں کے باعث ملتوی

11 اپریل 2009

تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں آسیان اجلاس شدید ہنگاموں اور مظاہرین کے اجلاس کی جگہ دھاوا بول دینے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔ تھائی حکومت نے پتایا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد اس کو اٹھا لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HUnn
سابق تھائی وزیرِ اعظم شناواترا کے حامی نعرے لگاتے ہوئےتصویر: AP

تھائی حکّام کا کہنا ہے آسیان رہنماؤں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے اجلاس کی جگہ سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ اس سے قبل تھائی وزیرِ اعظم ابھی سیت ویجاجیوا نے کہا تھا کہ حکومت کی اولّین تریجح آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے آئے رہنماؤں کو بحفاظت ان کے ممالک واپس بھجوانا ہے۔

Asean Gipfel in Thailand
آسیان اجلاس، جو مکمل نہ ہوسکاتصویر: AP


سرخ قمیصوں میں ملبوس یہ ہزاروں مظاہرین سابق تھائی وزیرِ اعظم تھاکشن شناواترا کے حامی قرار دیے جا رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران یہ مظاہرین اجلاس کی جگہ داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد حکومت نے اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس سے قبل کئی ماہ تک تھائی حکّام نے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے تھے تاہم مظاہرین نے ان کو درہم برہم کردیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق مظاہرے اس قدر ’پرتشدّد‘ تھے کہ اجلاس جاری رکھنا ناممکن تھا۔

Asean Gipfel in Thailand Protest
تھائی پولیس مظاہرین کو روک نۃ سکیتصویر: AP


گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں کے باوجود تھائی وزیرِ اعظم نے اجلاس جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا تاہم ہفتے کے روز ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

مذکورہ آسیان اجلاس عالمی اقتصادی بحران کے تناظر میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی اس تنظیم کا ایشیا کی سطح پر بحران سے مقابلے کے لےی حکمتِ عملی تیّار کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا تھا۔

سابق تھائی وزیرِ اعظم تھاکشن شناواترا کے حامی موجودہ تھائی وزیرِ اعظم کو فوج کی جانب سے ایک کٹھ پتلی وزیرِ اعظم قرار دیتے ہیں۔

Asean Gipfel in Thailand
اجلاس سے قبل پتایا میں سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھےتصویر: AP


لندن میں دنیا کی مضبوط معیشتوں یعنی گروپ ٹونٹی کی سربراہی کانفرنس کے تقریبا ایک ہفتہ بعد تھائی لینڈ میں آسیان کی سربراہی کانفرنس میں موجودہ عالمی معاشی بحران کے خلاف اقدامات سے متعلق مشورے کئے جانے تھے۔ سربراہی اجلاس میں شریک ملکوں کے مابین اس کانفرنس سے قبل ہی 120 بلین ڈالر مالیت کے ایک امدادی پیکج پراتفاق رائے ہو گیا تھا جس کے ذریعے خطے میں اقتصادی بحران کے اثرات کا مقابلہ کیا جائے گا۔

G 20 Gruppenbild in London Staatschefs
آسیان اجلاس ایک طرح سے یکم اپریل کو لندن منعقدہ جی بیس اجلاس کا اشیائی ورژن تھاتصویر: AP

ہفتے کے روز ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین پولیس کی جانب کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبور کرکے اس ہوٹل تک پہنچے میں کامیاب ہوگئے جہاں اس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا تھا۔ تھائی لینڈ کے سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ کانفرنس پروگرام کے مطابق جاری رہے گی اور وہ مظاہرین کو وہاں سے ہٹنے کے لئے کہا جارہا ہے لیکن اگر انہوں نے بات نہیں مانی تو مجبورا انتظامیہ کو کارروائی کرنا پڑے گی۔

سابق وزیر اعظم تھاکسن شینا واترا کے حامی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک موجودہ وزیر اعظم اپنے عہدے سے استعفی نہیں دیتے۔ تاہم ملک میں جاری مظاہروں کے رد عمل میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم ابی سیت ویجا جیوا نے کہا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے اور حکومت پرتشدد احتجاج کو روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کرے گی۔