1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آلودگی سے لاکھوں اموات، پاکستان بھی متاثرہ ممالک میں شامل

صائمہ حیدر
20 اکتوبر 2017

ایک تازہ عالمی تحقیق کے مطابق آلودگی دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی اموات کا سبب بن رہی ہے۔ ہلاکتیں آلودہ ہوا اور پانی کے ذریعے دل اور پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ہوتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2mF8F
Indien Delhi Luftverschmutzung
سن 2015 میں آلودگی سے سب سے زیادہ 2.5 ملین اموات بھارت میں ہوئیںتصویر: Picture-Alliance/AP Photo/M. Swarup

ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ آلودگی کے سبب ہلاک ہونے والے قریب نوے فیصد افراد کا تعلق غریب یا بد تر اقتصادی صورت حال والے ممالک سے ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں تیزی سے صنعت کاری کی جانب بڑھتے ممالک جیسے بھارت، پاکستان، چین، بنگلہ دیش اور مڈغاسکر میں آلودگی سے ہونے والی اموات کا تناسب ایک تہائی ہے۔

Indien Delhi Luftverschmutzung
سن 2015 میں آلودگی سے سب سے زیادہ 2.5 ملین اموات بھارت میں ہوئیںتصویر: Picture-Alliance/AP Photo/M. Swarup

امریکا میں ماؤنٹ سینائی کے اکاہن اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر اور اس تحقیقی مطالعے کے شریک سربراہ فلپ لینڈ ریگن کا کہنا ہے،’’ آلودگی ماحولیاتی چیلنج سے کہیں زیادہ کچھ ہے جو انسانی صحت اور خوشحالی کے متعدد پہلوؤں کو متاثر کرتی ہے۔‘‘

تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ فضائی کثافت اور آلودگی نے سن دو ہزار پندرہ میں نو ملين افراد کی جان لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ٹریفک اور کارخانوں کے دھوئيں سے آلودہ ہوا ہی 6.5 ملین ہلاکتوں کا سبب بنی۔

DW eco@africa - Nigeria
تصویر: DW

بڑے پیمانے پر انسانی اموات کا دوسرا سبب آلودہ پانی تھا جس کے پینے سے معدے کی بیماریوں اور بیکٹیریا انفیکشن نے جنم لیا اور ایک اعشاریہ آٹھ ملین افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔

سن 2015 میں آلودگی سے سب سے زیادہ 2.5 ملین اموات بھارت میں ہوئیں جبکہ دوسرے نمبر پر ایک اعشاریہ آٹھ ملین جانوں کا ضیاع چین میں ہوا۔

یہ تحقیقاتی رپورٹ سائنسی طبی جریدے لینسٹ میں آج بروز جمعہ بیس اکتوبر کو شائع کی گئی ہے۔