1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آمریت کی روح نہیں گئی صرف ایک شخص گیا ہے: کشور ناہید

18 اگست 2008

کشور ناہید نےکہا ہے کہ پاکستان کی رگوں میں آمریت اس طرح رچ بس چکی ہے کہ نہ تو اس سے فوج مبرا ہے اور نہ ہی ہمارے سیاستدان ماورا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ سیاسی اتحاد برقرار رہے ورنہ حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/F0FV
تصویر: AP

ڈویچے ویلے سے خصوصی گفتگو میں ممتاز سماجی کارکن کشور ناہید نے اس بات پر زور دیا کہ سیاستدانوں کے امتحان کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاستدانوں کو اپنی اعتمادیت اور بھروسہ داری کو دوبارہ قائم کرنا ہوگا اور پھر ملک ترقی کی راہوں پر استوار ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کا مواخذہ ہوتا تو ایسی بہت سی باتیں سامنے آتیں جو امریکہ کے مفاد میں نہ تھیں اور امریکہ کی کوشش تھی کہ یہ مواخذہ نہ ہو۔ اس لئے امریکی حکام کی فرمائش پر پرویز مشرف نے اپنے عہدے کو خیر باد کہا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا مواخذہ ہونا چاہئے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک روایت کا اضافہ ہو اور لوگ آئندہ اس طرح کی غیر آئینی اور غیر قانونی حرکات سے بعض آئیں ورنہ مستقبل میں بھی اس طرح محفوظ راستہ دے کر ذمہ دار لوگوں کو چھوڑ دیا جائے گا اور اس طرح بہت سے لوگوں کو تقویت ملے گی کہ وہ بھی یوں کریں۔