1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ابوظہبی :پاکستان، ویسٹ انڈیز ایک روزہ میچ

12 نومبر 2008

ابو ظہبی میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 294رنز بنائے، جس میں کپتان Gayleکی شاندر سنچری شامل ہے۔

https://p.dw.com/p/Ft9B
پاکستانی فاسٹ بولر سہیل تنویر جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاتصویر: AP

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان Gayle نے انتہائی زمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تیرہ رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کے ساتھ شراکت میں Chattergoon نے تینتیس رنز بنائے۔ Chattergoon، شعیب ملک کی ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سراوان نے کپتان Gayle کا بھرپور ساتھ دیا۔جب ویسٹ انڈیز کا اسکور 198تھا توGayle آؤٹ ہو کر پویلین چلے گئے۔ ان کے فورا بعد سراوان بھی 55کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب Marshall عمر گل کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ چندر پال نے تیز رفتاری سے رنز بناتے ہوئے سہیل تنویر کی گیند پر اپنی وکٹ گنوائی۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا اسکور 285رنز تھا۔

مقررہ پچاس اووروں کے اختتام پر وکٹوں کے نقصان پر ویسٹ انڈیز نے295 رنز کا حدف پاکستان کے لئے چھوڑا ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بولرعمر گل اور سہیل تنویر رہے رہے جنہوں نے تین تین وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ شاہد آفریدی اور شعیب ملک ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرشعیب اختر کندھےمیں تکلیف کے باعث اس میچ میں حصہ نہیں لے پائے۔ میدان میں پاکستان ٹیم کے کھیل میں پریکٹس کی کمی کے آثار واضح تھے۔ ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں اگلے دو میچ چودہ اور سولہ نومبر کو ہوں گے ۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہٴ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر اس دورے کے انعقاد پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔