1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اب بھی پاکستان کا چیف جسٹس ہوں: افتخار محمّد چوہدری

تنویر شہزاد، لاہور25 جنوری 2009

پاکستان کے معزول چیف جسٹس افتخار محمّد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی مانے یا نہ مانے وہ اب بھی پاکستان کے آئینی چیف جسٹس ہیں۔

https://p.dw.com/p/GffS
پرویز مشرّف کے ہاتھوں معزول کیے گئے چیف جسٹس، افتخار محمّد چوہدریتصویر: AP

یہ بات معزول چیف جسٹس نے لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کے دوران کہی۔ کنونشن کا اہتمام پنجاب بار کاؤنسل نے کیا تھا۔

Iftikhar Muhmmad Chudry ehemaliger Oberster Richter
بحالیِ عدلیہ کی تحریک پاکستانی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتی ہےتصویر: Shah Abdul Sabooh


افتخار محمّد چوہدری جب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو وکلاء اور سول سوسائٹی کے اراکین کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ان کا زبردست استبال کیا۔ معزول چیف جسٹس نے لاہور ایئرپورٹ سے پنجاب بار کاؤنسل کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کیا۔

افتخار محمّد نے پی سی اہ کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں پر کڑی نکتہ چینی کی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک کسی کی یہ جرّات نہیں ہوئی ہے کہ وہ تین نومبر کی ایمرجنسی کو قانونی قرار دے سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے اراکین نے بھی حلف تین نومبر سے پہلے کے آئین پر اٹھایا تھا۔

Pakistan Präsident Pervez Musharraf tritt zurück Protest
سابق صدر مشرّف کے سبکدوش ہونے کے بعد وکلاء تحریک کمزور پڑتی دکھائی دے رہی ہےتصویر: AP


معزول چیف جسٹس نے سابق صدرٍ پاکستان پرویز مشرّف کو ہدفِ تنقید بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرّف جب خود کہہ چکے ہیں کہ تین نومبر کو ان کا اقدام ماورائے آئین تھا تو پر دوسرے اس کو جائز قرار کیسے دے سکتے ہیں۔

Pakistan Präsident Asif Ali Zardari
لاہور کے وکلاء کنوینشن میں پاکستانی صدر آصف زرداری کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئیتصویر: AP


سپریم کورٹ بار کاؤنسل کے صدر علی احمد کرد نے بحالیِ عدلیہ تک وکلاء کے دھرنوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں میاں شہباز شریف کی حکومت نے افتخار محمّد چوہدری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا مکمل پروٹوکول دیا تھا۔ میاں شہباز شریف کی اہلیت کے خلاف پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والی سپریم کورٹ میں مقدمہ آخری مراحل میں ہے اور اس حوالے سے پنجاب اور مرکز میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔