1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اجمل قصاب کا لکھا خط’’ پاکستانی سفیر کے حوالے‘‘

خبر رساں ادارے22 دسمبر 2008

بھارت نے پیر کے روز پاکستانی سفیر کو نئی دہلی میں وزارت خارجہ میں طلب کرکے ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث محمد اجمل امیر قصاب کا لکھا ایک خط سونپا ہے۔

https://p.dw.com/p/GLSh
بھارتی حکام کے مطابق اجمل قصاب نے بھی ممبئی حملوں میں حصّہ لیا تھاتصویر: AP

مزکورہ خط کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس میں اجمل قصاب نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ وہ پاکستانی باشندے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق قصاب نے خط کے ذریعے پاکستانی ہائی کمیشنر کے ساتھ ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا، PTI کے مطابق اجمل قصاب کا لکھا یہ خط نئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمیشنر افراسیاب کو سونپ دیا گیا ہے۔

Mehr als 100 Tote bei Terrorserie in Bombay
بھارتی فوجی ممبئی کے تاج ہوٹل میں پناہ لینے والے مسلح شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری میںتصویر: picture-alliance/dpa

بھارتی حکام کے مطابق اجمل قصاب نے گُزشتہ ماہ ہونے والے ممبئی حملوں میں شرکت کی تھی اور اُس سے پوچھہ گچھ کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی مبینہ طور پر پاکستان میں کی گئی تھی۔

پاکستانی حکومت اس بات سے مسلسل انکار کرتی چلی آرہی ہے کہ پاکستان میں ممبئی حملوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

چھبیس نومبر کو بعض مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ممبئی کے فائیو سٹار ہوٹل تاج اور اوبیرائے میں پناہ حاصل کی تھی جس کے بعد بھارتی کمانڈوز اور مسلح افراد کے درمیان تین روز تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ان حملوں میں نو مسلح افراد سمیت 172 افراد مارے گئے تھے جن میں کچھ غیر ملکی بھی شامل تھے۔ ہوٹل تاج اور اوبیرائے کے علاوہ مسلح شدت پسندو ں نے ممبئی میں مقیم ایک یہودی مرکز پر بھی حملہ کیا تھا۔