1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیل میں خود کش حملہ

29 جنوری 2007

اسرائیل کے تفریحی مقام Eilat میں ایک خود کش حملے میں حملہ آور سمیت چار افراد مارے گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ فلسطینی نے خود کو ایک بیکری میں دھماکے سے اڑا دیا۔ اِس حملے کی ذمہ داری انتہا پسند فلسطینی تنظیموں اسلامی جہاد، الاقصےٰ شہداء بریگیڈ اور ایک تاحال نامعلوم گروپ نے مشترکہ طور پر قبول کر لی ہے۔ اپریل 2006ء کے بعد یہ پہلا خود کش حملہ ہے، تب ایک فلسطینی نے تل ابیب میں دَس افراد کو ہلاک کر

https://p.dw.com/p/DYHq
Eilat میں خود کش حملے کا نشانہ بننے والی بیکری
Eilat میں خود کش حملے کا نشانہ بننے والی بیکریتصویر: AP

دیا تھا۔

موجودہ ششماہی کے لئے یورپی یونین کے صدر ملک جرمنی نے اِس دہشت پسندانہ حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غالباً اِس حملے کے ذریعے اسرائیلی فلسطینی تعلقات میں بہتری کی اُمیدوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کی گئی ہے۔