1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسلامک یونیورسٹی میں دو بم دھماکے، 6 افراد ہلاک

20 اکتوبر 2009

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع انٹربیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دوبم دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور اٹھارہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

https://p.dw.com/p/KBJF
تصویر: AP

وزیر داخلہ رحمان ملک کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو طالب علم ،دو طالبات اور دوحملہ آور شامل ہیں۔ پولیس حکام اور یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے خود کش حملے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے،جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ خودکش حملہ آوروں کے ساتھی تھے۔

پہلا دھماکہ آج بعد از دوپہر سوا تین بجے کے قریب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے گرلز کیفیٹیریا میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ پانچ منٹ کے وقفے کے بعد شریعہ بلاک میں ہوا ۔ پولیس حکام کو جائے وقوعہ سے حملہ آوار کا سر اور ٹانگیں ملیں ہیں۔ زخمیوں میں زیادہ تعدادطالبات کی ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز PIMS منتقل کیا گیا ہے۔

پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ خودکش حملےاس ادارے کی سیکورٹی کی ناقص صورت حال کی وجہ سے ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد میں خود کش حملوں کے بعد صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی ادارے اتوار کے روز تک بند کرنے کا علان کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے امدادی کارروائیوں کے دوران یونیورسٹی کے باہرسے ایک مشتبہ شخص کو اور دوسرے مشبہ شخص کو یونیورسٹی کے احاطے کے اندر سے گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: عاطف بلوچ