1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

150811 Spanien Finanzkrise

15 اگست 2011

چند سال پہلے جب اسپين تيزی سے ترقی کر رہا تھا تو بينکوں نے بہت فراخدلی سے قرضے ديے تھے جن کی مدد سے بہت سے شہری ذاتی مکانات کے مالک بن سکے تھے۔ اب اسپين بے روزگاری کی لپيٹ ميں ہے۔

https://p.dw.com/p/12Gqh
اسپين ميں احتجاج
اسپين ميں احتجاجتصویر: dapd

اسپين اقتصادی بحران کی زد ميں ہے۔ 20 فيصد ہسپانوی کارکن بے روزگار ہيں۔ جن شہريوں نے ماضی ميں بينکوں سے قرضے لے کر مکانات اور فليٹ خريدے تھے، اُن ميں سے بہت سوں کو اب شديد مشکلات کا سامنا ہے۔

انہيں اپنے گھر بار سے محروم ہونے کا خطرہ ہے کيونکہ قرض مکمل طور پر ادا نہ ہوجانے تک مکانات بينکوں ہی کی ملکيت رہتے ہيں۔نائجيريا کی 40 سالہ پاٹی کو بھی اسی مشکل کا سامنا ہے۔ وہ 14 سال قبل اپنے شوہر کے ساتھ اسپين آئی تھی۔ وہ اپنے فليٹ کا تقريباً سارا قرض ادا کر چکی ہے۔ بس کچھ قسطيں رہ گئی ہيں جن کے ليے اب اُس کے پاس رقم نہيں ہے۔ وہ فليٹ سے بے دخل کيے جانے سے صرف اس ليے وقتی طور پر بچ گئی کيونکہ اُس کی حمايت آنے والے نوجوانوں کی تعداد پوليس والوں سے زيادہ تھی۔

اسپين کے نوجوانوں کی احتجاجی تحريک
اسپين کے نوجوانوں کی احتجاجی تحريکتصویر: dapd

ليکن ايک نہ ايک دن اُسے فليٹ خالی کرنا ہی پڑے گا۔ پاٹی نے کہا: ’’ميرا شوہر چار سال سے بے روزگار ہے اور ميری ملازمت بھی چھوٹ گئی ہے۔ اس ليے ہم فليٹ کے قرضے کی قسطيں ادا نہيں کر سکتے۔‘‘پاٹی کو ’15 مئی‘ نامی احتجاجی تحريک سے مدد مل رہی ہے، جو خاص طور پر بہت زيادہ بے روزگاری اور کرپٹ سياستدانوں کے خلاف ہے۔

پچھلے کچھ عرصے سے جبری بے دخلی اسپين کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ احتجاجی تحريک اسے بنيادی شہری حقوق کی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور وہ اب تک 70 بے دخليوں کو رکوا چکی ہے، ليکن صرف عارضی طور پر۔

Zwangsräumungen in Spanien Keywords Schlagworte: Bank, Kreditrecht, Protestbewegung, 15M, Enteignung Who took the picture / Wer hat das Bild gemacht/Fotograf?: Stephanie Eichler DW- Employee? (freie Mitarbeiterin) When was it taken / Wann wurde das Bild gemacht?: 28.7.2011 (alle Bilder) Where was it taken / Wo wurde das Bild aufgenommen?: Bilder Pati1- Pati3: Plaza España, Palma de Mallorca/ Description - What do we see / context Bildbeschreibung: Bei welcher Gelegenheit / in welcher Situation wurde das Bild aufgenommen? Wer oder was ist auf dem Bild zu sehen? Daniel (will nur bei seinem Vornamen genannt werden) im Büro der Protestbewegung 15M in einem besetzten Haus an der Plaza España, Mallorca, während des Interviews, mit Pati
جبری بے دخلی: ڈانئيل اورپاٹیتصویر: DW

تحريک کے 20 سالہ کارکن ڈانئيل نے کہا: ’’ہم اس وقت بہت سے خالی مکانات کی معمولی مرمت کر رہے ہيں تاکہ بے گھر ہوجانے والے وہاں رہ سکيں۔‘‘اسپين کی احتجاجی تحريک يہ مطالبہ کر رہی ہے کہ قرضوں کا ايک نيا قانون بنايا جائے۔

پاٹی کا کہنا ہے کہ فليٹ خريدتے وقت جائيداد فروخت کرنے والی فرم نے اُسے صحيح مشورہ نہيں ديا تھا۔ اُس سے کہا گيا تھا کہ ماہانہ قسطوں کی ادائيگی کے بعد جلد ہی فليٹ اُس کی ملکيت بن جائے گا۔ اُس وقت اُسے يہ بھی پتہ نہيں تھا کہ ايک دن اسپين ميں روزگار کا حصول اتنا مشکل بن جائے گا۔

رپورٹ: اشٹيفانی آئشلر / شہاب احمد صديقی

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں