1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اضافی جرمن فوجی دستے افغانستان روانہ

4 جون 2008

جرمن سری الحرکت دستوں کو ایک تقریب میں الوداع کیا گیا۔ جس میں جرمن وزیر دفاع Franz Josep Jung بھی موجود تھے۔

https://p.dw.com/p/ECCH
تصویر: AP

جرمن وزیر خارجہ نے فوجی دستے کو الوداع کے موقع پر کہا کہ کہ گزشتہ چند مہینوں میں افغانساتن کے بگڑتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا وہ جانتے ہیں کہ جرمن فوجیوں کو خطرات سے دوچار ہونا پڑے گا تاہم بین الاقوامی سطح پر افغانستان سے عزم یک جہتی کے لئے یہ ضروری ہے۔ جرمنی میں عوام اور مخالف سیاسی جماعتوں نے افغانستان فوجی دستے بھیجنے پر شدید تنقید کی ہے ۔کچھ حلقوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ یہی فوجی دستے بعد ازاں طالبان باغیوں کے خلاف براہ راست جنگ پر بھی تعینات کئے جا سکتے ہیں۔ جرمن دستے یکم جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس بارے میں مزید تفصیلات کے لئے برلن سے ارسال کردہ رپورٹ سنئے ،کشور مصطفی کی زبانی