1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افتخار کی بحالی کے اعلان کے بعد پاکستان میں جشن

گوہر نذیر گیلانی16 مارچ 2009

’’عزیز ہم وطنو، میں صدر پاکستان اور اپنے وعدے کے مطابق جناب افتخار محمد چودھری صاحب سمیت تمام معزول جج صاحبان کی اُن کے عہدوں پر بحالی کا اعلان کرتا ہوں۔‘‘

https://p.dw.com/p/HCex
پاکستانی وزیر اعظم کے مطابق افتخار محمد چودھری اکیس مارچ سےسپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کرنا شروع کردیں گےتصویر: AP

یہ پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے الفاظ ہیں۔ معزول ججوں کی بحالی کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے مذید کہا:’’اکیس مارچ کو چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے ریٹائر ہونے پر جسٹس افتخار محمد چودھری چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھال لیں گے۔‘‘

Pakistan Präsident Pervez Musharraf und Premierminister Yousaf Raza Gilani
پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں برطرف کئے گئے تمام ججوں کو ان کے عہدوں پر بحال کیا جائے گاتصویر: AP

پاکستان کے میعاری وقت کے مطابق پیر کی صبح چھہ بجے قوم کے نام وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی پہلے سے ریکارڈ کی گئی یہ تقریر نشر کی گئی۔

پاکستانی حکومت کو ملک کے سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور برطرف کئے گئے دیگر وکلاء اور ججوں کو ان کے عہدوں پر بحال کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

Juristen Protest gegen Präsident Musharraf in Islamabad
تصویر: picture-alliance / dpa

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے ججوں کی بحالی کا اعلان نشر ہونے کے بعد احتجاجی ’’لانگ مارچ‘‘ میں شریک وکلاء خوشیاں منانے لگے۔

حکومتی فیصلے کے بعد وکلاء نے لانگ مارچ کے خاتمے کا اعلان بھی کیا۔

Pakistan Regierungsbündnis bricht auseinander, Nawaz Sharif
پاکستان کے تجزیہ کار حکومتی فیصلے کو مسلم لیگ ن اور حکومت مخالف وکلاء کی فتح قرار دے رہے ہیںتصویر: AP

وزیر اعظم گیلانی نے قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ اُن کی حکومت مسلم لیگ ن کے ساتھ مفاہمت کرنے کے اپنے وعدے پر قائم ہے۔ گیلانی نے نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کی بات کو بھی دہرایا۔

مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما احسن اقبال نے حکومتی فیصلے کو وکلاء، سول سوسائٹی، جمہوریت اور پاکستانی عوام کے لئے فتح قرار دیا۔

اس سے قبل تحریک انصاف پارٹی کے رہنما اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان نے ایک نامعلوم مقام سے یہ بتایا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت موجودہ حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتی بلکہ سب کا مطالبہ یہی ہے کہ ملک میں عدلیہ بحال ہو۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں