1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان، امریکی جہاز تباہ تین فوجی ہلاک

9 اپریل 2010

افغانستان کےجنوبی حصے میں اس امریکی جنگی طیارے کے گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں سیمیت چار افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو ئے۔ دوسری طرف امریکی فوج نے شمالی صوبے قندوزمیں تین طالبان کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/MrbM
تصویر: AP

نیٹو کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ایئر فورس کا ایک جہاز صوبہ زابل سے گیارہ کلومیٹر جنوب میں قلات شہر کے قریب حادثے کا شکار ہوا تاہم فوری طور پر اس واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

ادھر صوبہ قندوز کے گورنر محمد عمر کا کہنا ہے کہ ان کے صوبے میں طالبان کے خلاف امریکی فوج کی کارروائی میں مارے جانے والے تین افراد میں طالبان کمانڈر "ملا گئے" بھی شامل ہیں۔ گورنر کے مطابق آج جمعہ کے روز جرمن فوجی کیمپ کی طرف جانے والی سڑک پر ہونے والےایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جرمنی کے فوجیوں کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو اپریل کو بھی جرمن فوجیوں پر طالبان کے حملے میں تین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ افغانستان کے صوبہ تخار میں پولیس کےصوبائی سربراہ شیر احمد کا کہنا ہےکہ افغان پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں دو طالبان کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ پولیس کے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ : بخت زمان

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید