1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان میں زلزلہ، کم از کم 19 ہلاک

17 اپریل 2009

افغانستان کے مشرقی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کے نتیجہ میں کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے سے متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

https://p.dw.com/p/HYqG
زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار میں تھاتصویر: AP

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار اور ملحقہ علاقوں میں ایک گھنٹے کے وقفے سے درمیانے درجے کے زلزلے کے دوجھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سیکل پر زلزلے کی شدت 5.5 اور 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے دو گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کابل میں افغانستان حکومت کے ایک ترجمان Zemarai Bashari نے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ زلزلہ کی وجہ سے دارالحکومت کابل سے 50 میل دور مشرقی صوبہ ننگرھار میں19 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کی تعداد کم از کم 20 ہے۔

زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع افغان صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں ہوئی۔ اس علاقے میں کم از کم 100 تابہ ہوئے ہیں۔