1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان میں نیٹو کے لئے خونریز ہفتہ، ہیلی کاپٹر تباہ

10 جون 2010

طالبان عسکریت پسندوں نے جنوبی افغانستان میں نیٹوکا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ اس حادثے میں چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ اس ہفتے ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے۔

https://p.dw.com/p/NmbN
تصویر: picture-alliance/dpa

انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورس آئی سیف کا یہ ہیلی کاپٹر ہلمند صوبے میں عسکریت پسندوں کی کارروائی کا نشانہ بنا۔ افغانستان میں تعینات تقریبا ایک لاکھ تیس ہزارغیر ملکی فوجی وہاں افغان حکومت کی مضبوطی کے لئے عسکریت پسندوں سے برسرپیکار ہیں۔

USA mit neuer Fahndunsoffensive in Afghanistan
نیٹو قندھار میں ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری میں مصروف ہےتصویر: AP

افغانستان میں غیر ملکی فوج کے ایک ترجمان لیفٹینٹ کرنل جوزف بریسیلے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس ہیلی کاپٹر کو زمین سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مرنے والے تمام فوجی امریکی تھی۔

طالبان عسکریت پسندوں کے ایک ترجمان یوسف احمدی نے ایک نامعلوم مقام سے فرانسیسی خبررساں ادارےAFP کو ٹیلی فون کر کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو ایک راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہیلی کاپٹر کو ہلمند کے سنگین ضلع کے ایک بازار میں مارگرایا گیا۔

اتوار سے اب تک افغانستان میں23 نیٹو فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ صرف پیرکے روز 10 فوجی عسکریت پسندوں کی مختلف کارروائیوں کا نشانہ بنے۔ دس فوجیوں کی ہلاکت نے پیرکے دن کو افغانستان میں متعین نیٹو افواج کے لئے سب سے خونریز دن بنا دیا ہے۔ ان ہلاک شدگان میں سے سات امریکی، دو آسٹریلوی اور ایک فرانسیسی فوجی تھے۔

### Achtung, nicht für CMS-Flash-Galerien! ### Afghanistan US Soldaten
امریکی فوجی ایک کارروائی کے دورانتصویر: AP

رواں برس ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی مجموعی تعداد اب 253 ہو چکی ہے۔ گزشتہ برس مجموعی طور پر 520 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

غیرملکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں دیکھا جا رہا ہے، جب امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے قندھار صوبے میں ایک بڑے آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں ایک الگ واقعے میں 39 افراد ہلاک جبکہ کم از کم 73 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک سینئر افغان اہلکار نے بین الاقوامی خبررساں اداروں کو بتایا کہ قندھار میں ایک شادی کی تقریب کے دوران بم دھماکے میں یہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں