1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان : نیٹو کے فوجی قافلے پر حملہ

خبر رساں ادارے11 فروری 2009

مقامی ٹی چینل کے مطابق پاکستانی سرحد سے متصل افغان صوبہ خوست میں نیٹو قافلے پر بم حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک زخمی ہوا۔

https://p.dw.com/p/GrOW
افغانستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے مسلسل حملے دیکھے جا رہے ہیںتصویر: AP

کابل میں نیٹو حکام نے منگل کے روز مشرقی افغان علاقے میں پیش آنے والے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے تاہم نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تفصیلات فی الحال معلوم نہیں ہیں۔

یہ حملہ صوبہ خوست میں قائم نیٹو افواج کے ایک بیس کے قریب پیش آیا۔ مشرقی افغانستان میں تعینات بڑی تعداد امریکی فوجیوں کی ہے۔ ایک مقامی رہائشی کا کہنا تھا :’’ یہاں سے تین فوجیوں کو لے جایا گیا ہے۔مجھے معلوم نہیں وہ ہلاک تھے یا زخمی۔‘‘

فی الحال طالبان سمیت کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیٹو فوجیوں پر یہ حملہ طالبان کی جانب سے جاری عسکریت پسند کارروائیوں کا ہی تسلسل ہو سکتا ہے۔