1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں دنیا ہماری مدد کرے، افغانستان

بینش جاوید20 جولائی 2016

پاکستان، افغانستان اور یو این ایچ سی آر کے نمائندگان نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو بہتر بنانے اور افغانستان میں ان کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1JSh8
Afghanistan UNHCR
پاکستان نے کئی برسوں سے افغان مہاجرین کو پناہ دے ک عالمی بھلائی کا مظاہرہ کیا ہے،اندریکا راٹواٹےتصویر: UNHCR/Asif Shahzad

اقوام متحدہ کے ادارہء برائے مہاجرین کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے شہر مری میں سہ فریقی کمیشن کے حوالے سے ایک ملاقات کی گئی جس میں پاکستان سے افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی کو محفوظ اور باوقار بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان، افغانستان اور یو این ایچ سی آرکے مابین سہ فریقی معاہدے کے تحت اب تک پاکستان سے 3.9 ملین افغان مہاجرین واپس اپنے وطن جا چکے ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے مہاجرین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، افغانستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے مہاجرین سید حسین علمی جبکہ یو این ایچ سی آر کی نمائندگی اس ادارے کے پاکستان میں سربراہ اندریکا راٹواٹے کر رہے تھے۔ افغانستان اور پاکستان نے حال ہی میں افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے مہیا کی جانے والی رقم کو 400 امریکی ڈالر تک بڑھا دینے کے فیصلے کو سراہا۔

Afghanistan UNHCR
عبداقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو مہاجرین کے انضمام اور افغانستان میں ان کے جلد اور محفوظ منتقلی کے لیے جامع پلاننگ کرنا ہوگیتصویر: UNHCR/Asif Shahzad

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہء برائے مہاجرین کے سربراہ اندریکا راٹواٹے نے کہا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی پاکستان میں رہائش کی معیاد کو 31 دسمبر 2016 تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’پاکستان نے کئی برسوں سے افغان مہاجرین کو پناہ دے ک عالمی بھلائی کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘

ملاقات میں تینوں نمائندگان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس کوشش میں ان کا ساتھ دیں تاکہ کئی دہائیوں سے جاری افغان مہاجرین کا مسئلہ ختم کیا جاسکے اور مستقبل میں بھی افغانستان سے نقل مکانی کے عمل کو روکا جاسکے۔

اس موقع پر افغانستان میں یو این ایچ سی آرکی سربراہ مایا امیراٹنگا نے کہا، ’’دنیا کی نظریں ان افغان مہاجرین پر ہیں جو یورپ کا رخ کر رہے ہیں لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ افغان مہاجرین، واپس اپنے وطن لوٹنے اور نقل مکانی کرنے والے افغان شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد اس خطے میں ہے۔‘‘

اس موقع پر عبداقادر بلوچ نے کہا کہ افغانستان کو مہاجرین کے انضمام اور افغانستان میں ان کے جلد اور محفوظ منتقلی کے لیے جامع پلاننگ کرنا ہوگی تاکہ پاکستان کامیابی سے افغان مہاجرین کو باعزت طور پر افغانستان واپس بھجوانے میں کامیاب ہو سکے۔

Afghanistan Flüchtlinge in Helmand und Kabul
ب تک پاکستان سے 3.9 ملین افغان مہاجرین واپس اپنے وطن جا چکے ہیںتصویر: DW/H. Sirat

افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین سید حسین علمی نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے اور ان کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کے لیے افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم پاکستان کی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اقتصادی چینلجز اور وسائل کی کمی کے باوجود کئی برسوں سے کئی لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔‘‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں