1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغان پولیس افسر کا بیوی سے سرعام ’جان لیوا انتقام‘

مقبول ملک2 مئی 2016

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں ایک مقامی پولیس افسر نے اپنی بیوی کو اس وجہ سے سرعام گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی کہ اسے شبہ تھا کہ اس کی بیوی مبینہ طور پر دوسرے مردوں کے ساتھ معاشقے چلاتی تھی۔

https://p.dw.com/p/1IgZd
Symbolbild - Internetflirt
تصویر: colourbox/pinkblue

افغان دارالحکومت کابل سے پیر دو مئی کے روز موصولہ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق پکتیکا میں پولیس کے نائب سربراہ نثار احمد عبدالرحیم زئی نے بتایا کہ اس پولیس افسر نے آج پہلے تو اپنی بیوی کو ایک بھرے بازار میں گولی مار کر قتل کر دیا اور پھر فوراﹰ ہی خود کو بھی گولی مار لی۔

عبدالرحیم زئی نے اس پولیس افسر کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ صوبائی پولیس میں کس سطح کا افسر تھا۔ صوبے پکتیکا کے ڈپٹی پولیس چیف کے بقول قاتل کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی دوسرے مردوں سے معاشقے چلاتی ہے اور اسی لیے اس نے انتقاماﹰ اپنی بیوی کو پہلے ایک بھرے بازار میں گولی مار دی اور پھر اپنے پستول کا رخ اپنی طرف کر کے گولی چلا دی۔

بتایا گیا ہے کہ اپنی بیوی کو قتل کرنے والا یہ پولیس افسر تو موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی تھی۔ اسے فوری طور پر ایک مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا، لیکن وہاں پہنچائے جانے کے کچھ ہی دیر بعد وہ بھی دم توڑ گئی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے لکھا ہے کہ افغانستان روایتی طور پر ایک بہت قدامت پسند پدر شاہی معاشرہ ہے، جہاں مردوں کی طرف سے عورتوں کے خلاف کیا جانے والا اور بہت سے واقعات میں جان لیوا ثابت ہونے والا گھریلو تشدد تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید