1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیو یارک: پاکستانی مشن کے زیرِ انتظام پاکستانی فلمی میلہ

صائمہ حیدر
9 دسمبر 2016

نیویارک میں اقوام ِ متحدہ کے زیرِ اہتمام پاکستانی مشن نے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔ اس پاکستانی فلمی میلے میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی شرکت کی۔

https://p.dw.com/p/2U33R
Screenshot Twitter/Times of Islamabad
پاکستانی اخبارات کے مطابق پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں شاندار ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی تصویر: twitter.com/TimesofIslambad

نیویارک میں ہونے والے پاکستانی فلموں کے اس میلے  سے جہاں ایک طرف پاکستان میں فلمی صنعت کی حوصلہ افزائی ہوئی وہیں عالمی سطح پر بھی پاکستانی فلموں کی پسندیدگی اور پذیرائی میں اضافے کا امکان ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی یہ  فلمی فیسٹیول ٹرینڈ کرتا رہا ہے۔

پاکستانی اخبارات کے مطابق پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں شاندار ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی جس میں اداکاروں کے علاوہ پاکستان کی کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جا ن ایلیسن نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کو دوروزہ میلے کا اہتمام کرنے پر مبارکباد دی۔

عالمی دنیا میں پاکستان کا روشن پہلو اجاگر کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے نہ صرف اس فلمی میلے کے انعقاد کا انتظام کیا بلکہ اس میں بھر پور شرکت بھی کی۔