1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا میں ایچ ون بی ویزے کے لئے قانونی راستہ

صائمہ حیدر6 جولائی 2016

امریکا میں قیام کے لیے تعلیمی ویزے پر آئے افراد بعض شرائط پوری کرنے کے بعد ایچ ون بی ویزا حاصل کر سکیں گے۔

https://p.dw.com/p/1JK6n
Symbolbild H-1B-Visum Kurzzeit-Arbeitsvisum USA
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ngan

ابھینیوسوریکا سٹوڈنٹ ویزے پر بھارت سے پاکستان آئے تھے۔ اب وہ بیبسن کالج سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں اور اپنا کاروبار شروع کرنے والے ہیں لیکن وہ پریشان ہیں کہ انہیں بھارت واپس جانا پڑے گا۔ امریکا میں قیام کے لیے انہیں ایچ ون بی ویزے کی ضرورت ہے جو کام کرنے کا عارضی اجازت نامہ ہے جسے عام طور پر ایک طرح کی لاٹری کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس لاٹری کو جیتنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

سوریکا کی طرح کے دیگر طالب علموں کی مشکلات دور کرنے اور ان کی مدد کے لیے بیبسن اور اس جیسے دیگر پانچ اسکول ایک نئی حکمت عملی کا استعمال کر رہے ہیں جسے ناقدین نے قانونی استحصال کا نام دیا ہے۔ ایچ ون بی ویزہ امریکا میں غیر ملکیوں کے لیے کام کرنے کا بنیادی اجازت نامہ ہے۔ جو ایسے ملازمین کے لیے مخصوص ہے جن کے پاس کم از کم ایک بیچلر ڈگری ہو اور جو خاص پیشوں جیسے کہ ریاضی یا ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرتے ہوں۔

Philadelphia Moore College of Art & Design Studentin Gamedesign
ایچ ون بی ویزہ امریکا میں غیر ملکیوں کے لیے کام کرنے کا بنیادی اجازت نامہ ہےتصویر: picture-alliance/AP Photo/M. Rourke

ملازمین کے لیے امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے 85،000 ویزوں کے لیے درخواست دہندہ ہونے کے لیے کسی کی جانب سے سپونسر شپ کا ہونا لازمی ہے۔ رواں برس دو لاکھ چتھیس ہزار افراد نے سالانہ ویزہ لاٹری میں حصہ لیا تھا۔ البتہ یونیورسٹیوں کے ملازمین یا وہ افراد جو یونیورسٹیوں کو باہر سے خدمات مہیا کرتے ہیں، اس سے مستثنی ہیں اور ایچ ون بی ویزہ براہ راست حاصل کر سکتے ہیں۔ اس استثنا کا استعمال کرتے ہوئے امریکا میں اسکول ایسے پروگرام متعارف کرا رہے ہیں جن سے گریجویٹس اپنے کاروبار کو جمانے کے دورانیے میں یونیورسٹی کیمپس میں بطور معلم جز وقتی ملازمتیں حاصل کر سکیں گے۔

ایسا کرنے سے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل افراد یہ کہنے کے مجاز ہوں گے کہ وہ امریکی یونیورسٹی کو اپنی خدمات مہیا کر رہے ہیں۔ اس طرح ویزے کے حصول کا راستہ ان کے لیے ہموار ہو سکے گا۔

امریکی امیگریشن وکلاء ایسوسی ایشن اور ریاست فلاڈیلفیا میں وکالت کے شعبے سے وابستہ بل اسٹاک کا کہنا تھا، ’’ یہ تحریک تعلیمی ویزے پر آنے والے افراد کو پیش آنے والی مشکلات کے باعث شروع ہوئی ہے ۔ کیونکہ انہیں تعلیم ختم ہونے کے بعد امریکا میں قیام کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ سچ بات تو یہ ہے کہ ایسے ویزے بہت کم ہیں جن سے امریکا میں آنے والے غیر ملکی شہریوں کو جز وقتی ملازمت کی اجازت مل جائے۔‘‘

USA Schießerei Umpqua Community College Oregon PK
امریکا میں تعلیمی ویزے پر آئے افراد اب ایچ ون بی ویزا حاصل کر سکیں گےتصویر: picture-alliance/Mike Sullivan/Roseburg News-Review via AP

امریکی کانگریس نے غیر ملکی محققین کو یونیورسٹیوں میں جز وقتی کام کی چھوٹ دی ہے تاہم قانونی ناقدین کی رائے میں ایسا کر کے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزے کی شدید مخالفت کی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ایسا کر کے امریکی شہریوں سے ملازمتوں کے مواقع چھینے جا رہے ہیں اور اس پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔