1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکن انشورنش گروپ، ٹیکس آمدنی کی بیساکھیوں پر

Qureshi, Abid Hussain17 ستمبر 2008

امریکہ میں پیدا شدہ اقتصادی بحران کو مزید گھمبیر ہونے سے بچانے کے لئے امریکی مرکزی ریزرو بینک نے پچاسی ارب ڈالر کی امداد سے کیا پیدا شدہ اقتصادی بحران کو روکنا آسان ہو گا۔ اس سوال کا جواب ماہرین کو درکار ہے۔

https://p.dw.com/p/FJyN
امریکین انشورنس گروپ کا لوگوتصویر: picture-alliance/ dpa

امریکی انشورنش گروپ نے اپنے دیوالیہ پن کو بچانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب اُس کو مرکزی ریزو بینک سے پچاسی ارب ڈالر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ دیوالیہ پن سے بچنے کے لئے امریکہ کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی کو اسی ارب ڈالر کی ضرورت تھی۔ امریکن انشورنس گروپ کے دنیا بھر میں کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں اور یہ ادارہ دنیا بھر میں بینکوں کو قرضوں کے خلاف انشورنس فراہم کرتا ہے۔

BdT AIG American International Group Singapur
سنگاپور میں امریکن انشورنس گروپ کے باہر گاہکوں کا ہجوم جو اپنی انشورنس پالیسیاں واپس کرنے کے منتظرتصویر: AP

سرمایہ کار لیہمن برادرز بینک کے دیوالیہ ہونے کی ایک وجہ امریکن انشورنس گروپ میں پیدا شدہ مالی بحران بھی تھا۔ دو تین روز قبل امریکی وزارتِ خزانہ نے لیہمن برادرز بینک کو ہنگامی امداد دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقم سے ایسا کرنا مناسب نہیں لیکن امریکن انشورنس گروپ کو اُسی مد سےامداد کی فراہمی امریکی معیار پر انگلیاں اٹھانے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو بینک اِس امداد کے عوض امریکن انشورنس گروپ کے اسی فی صد اثاثوں کی ملکیت اپنے کنٹرول میں لے لے گا۔ مرکزی بینک اور اے آئی جی کے درمیان سودے بازی کی منظوری امریکی وزیر خزانہ ہنری پالسن نے دے دی ہے۔

AIG American International Group Vorsitzender Robert B. Willumstad
امریکن انشورنس گروپ کے موجودہ سربراہ Robert B. Willumstad جو مرکزی بینک کے ساتھ سمجھوتے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔تصویر: AP

اِس سمجھوتے میں اعلیٰ سطحی انتظامی عہدوں میں تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔ جس طرح امریکی وزیر خزانہ نے امریکی انشورنش گروپ کے سربراہ Robert Willumstad کے عہدے چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور وہ اگلے دِنوں میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ وہ تین ماہ قبل ادارے کو بحران سے نکالنے کی کوشش میں سربراہ بنے تھے۔ مالی مفادات کی تبدیلی کے ساتھ ہی اہم عہدوں پر نئی تعیناتیوں کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے Robert Willumstad کی جگہ ایڈورڈ لِڈی امریکہ کے سب سے بڑے انشورنس ادارے کو نئی جہت دینے کی کوشش کریں گے۔

امریکن انشورنس گروپ کو مرکزی بینک کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ انتہائی زیادہ شرح منافع پر دیا گیا ہے جس کا مقصد ہے کہ اِس کی واپسی کے لئے انشورنش گروپ کو اپنے اثاثے جلد از جلد بیچنے ہوں گے۔ مختلف مقامات پر امریکن انشورنس گروپ کے مالی اثاثوں کا حجم ایک ٹریلیئن سے زائد بیان کیا جاتا ہے۔ اِس سمجھوتے سے یہ تاثر بھی نکلتا ہے کہ اِس انشورنس کمپنی کو نیشنالائز یا قومیا لیا گیا ہے لیکن امریکی اقتصادی ماہرین اِس کی نفی کرتے ہیں۔ امکاناً اِس پیش رفت کے بعد ہی برطانیہ کے بارکلیز بینک کی جانب سے لیمن برادرزبینک کے شمالی امریکہ میں کاروبار اور حصص کو ایک ارب پچتر کروڑ ڈالر میں خریدنے کا اعلان ، عالمی بازارِ حصص میں پیدا شدہ مالی بحران میں کمی کے ساتھ راحت کا سبب بنے گا۔

China Hongkong Wirtschaft American International Group AIG
وانگ کانگ میں واقع اے آئی جی ٹاور، دنیا بھر میں اے آئی جی کے اثاثوں کی مالیت ایک ٹریلیئن سے زائد ہے۔تصویر: picture-alliance/ dpa

عالمی اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ لیہمن برادرز بینک کے بعد اگر امریکن انشورنس گروپ کا بھی مالی انہدام ہو جاتا تو یہ عالمی مالیاتی نظام میں سونامی لہر یا شدید زلزلے کے بعد کی کیفیت پیدا ہو سکتی تھی جس کو بظاہر بچانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن کیا امریکی وزارت خزانہ کی یہ کوشش دور رس اثرات کا حامل ہے یا نہیں۔

تازہ صورت حال سے عالمی منڈیوں میں ملا جلا رجحان سامنے آ یا ہے جیسے کہ ٹو کیو، تائیوان، سنگا پور اور سیئول میں بازار حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر شننگھائی، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا میں حصص کی قیمتوں میں مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ لندن اور فرینکفرٹ میں گو مندی نہیں لیکن اضافے کی رفتار انتہائی سست دیکھی گئی۔