1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ میں ڈسکوری چینل دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ

2 ستمبر 2010

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے نواح میں میں واقع سائنسی ایجادات و دریافتوں کے پروگرام پیش کرنے والے ٹیلی وژن چینل’’ ڈسکوری‘‘ کی عمارت میں گھسنے والے دہشت گرد کو پولیس نے ہلاک کردینے کی تصدیق کردی ہے۔

https://p.dw.com/p/P28f
امریکی پولیستصویر: AP

ڈسکوری ٹیلی وژن چینل کے صدر دفتر میں ملازمین کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو پولیس نےکمانڈو کارروائی میں ہلاک کر کے تین یرغمالی ملازمین کو رہا کروا لیا ہے۔ عمارت میں چار گھنٹے تک سنسنی خیز ڈرامائی صورت حال کی وجہ سے خوف و ہراس کی کیفیت پائی جاتی تھی۔ مسلح شخص کو مارنے کی تصدیق کرتے ہوئے منٹگمری کاؤنٹی کے پولیس چیف جے تھامس مانگر نے بتایا کے ان کی ٹیکٹیکل یونٹ کو یہ کارروائی اس وقت کرنا پڑ جب اغوا کار نے ایک ملازمین پر ہینڈ گن تان لی تھی۔ مانگر کے مطابق مسلح شخص سے دو گھنٹے تک مذاکرات بھی کئے گئے جو بظاہر ناکام رہے۔

مقامی میڈیا نے مسلح شخص کا نام جیمز جے لی کے طور شناخت کیا ہے اور مزید یہ کہا کہ وہ ڈسکوری چینل کے مختلف پروگراموں کے خلاف احتجاجات بھی کرتا رہا ہے۔ منٹگمری پولیس چیف نے بہ بھی بتایا کہ اس شخص کو کچھ عرصہ قبل گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

امریکہ میں عوامی رویہ ایک بار پھر دہشت گردانہ کارروائی سے متاثر دکھائی دیتا ہے۔ حکام کے مطابق ایک مسلح شخص نے ڈسکوری چینل کی عمارت میں داخل ہو کر کچھ لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ مونٹگمری کاؤنٹی میں پولیس کے سربراہ جے تھامس مانگر نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح شخص سے مذاکراتی عمل جاری ہے۔ اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ اغوا کار نے کئی بارودی پٹیاں بھی اپنے جسم پر چسپاں کر رکھی ہیں۔ بعض حوالوں میں اس کو ایشیائی نژاد بھی قرار دیا گیا ہے۔

Terrorwarnung in USA
امریکی پولیس ایک سڑک پر الرٹتصویر: AP

ڈسکوری چینل کی عمارت واشنگٹن کے قریب ریاست میری لینڈ کے مقام سلور سپرنگ میں واقع ہے۔ تمام اہم قریبی سڑکیں کسی بھی ہنگامی صورت حال یا آپریشن کے تناظر میں بند کر دی گئی تھیں۔ پولیس کی بڑی نفری بھی عمارت کے چاروں طرف موجودتعینات کردی گئی تھی۔

اس سے قبل پولیس حکام نے اس امر کی تصدیق نہیں کر سکے تھے کہ مشتبہ مسلح شخص نے ڈسکوری ٹیلی وژن کے صدر دفتر میں داخل ہونے کے بعد کوئی فائرنگ کی یا نہیں۔ اس ٹیلی وژن چینل کے ملازمین نے البتہ بتایا ہے کہ انہوں نے فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں۔ مقامی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیلی وژن کی عمارت کے اندر ایک ایمبولینس کو بھی جاتے دیکھا گیاتھا۔

آخری کارروائی سے قبل کلوز سرکٹ ٹیلی وژن کیمروں سے پولیس اور جرائم کی تحقیقات کرنے والے ماہرین اس مشتبہ مسلح شخص کا نفسیاتی مشاہدہ جاری رکھا۔ اس عمارت کے اندر موجود ملازمین انٹرنیٹ ویب سائٹ ٹویٹر پر صورت حال کے اپ ڈیٹ مسلسل پوسٹ کر تےرہے۔

دنیا بھر میں ڈسکوری چینل کے ناطرین کی تعداد ڈیڑھ ارب کے قریب ہے۔ یہ ادارہ 180 ملکوں میں اپنی نشریات کیبل کے ذریعے دکھاتا ہے۔ اس چینل سے کئی دوسرے سائنسی پروڈکشن ادارے بھی وابستہ ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں