1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ: کار بم حملے کا منصوبہ ناکام

27 نومبر 2010

امریکی ریاست اوریگون میں ایک 19 سالہ نوجوان کو مبینہ کار بم حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ FBI حکام کے مطابق صومالیہ سے تعلق رکھنے والا یہ سٹوڈنٹ کرسمس کے موقع پر دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

https://p.dw.com/p/QK3F
محمد عثمانتصویر: AP

صومالیہ میں پیدا ہونے والے 19 سالہ عثمان محمود نے مبینہ طور پر یہ منصوبہ بنایا تھا کہ پورٹ لینڈ میں لائیٹوں سے سجےکرسمس درخت کے قریب دھماکہ کرے گا۔ بم کو ایک کار میں رکھا گیا تھا، جس کو ایک موبائل کی مدد سے چلایا جانا تھا۔

اس سے قبل کہ یہ دھماکہ کیا جاتا، سکیورٹی فورسز نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ رواں برس جون کے مہینے سے امریکی خفیہ پولیس FBI اس نوجوان کی نگرانی کر رہی تھی۔ ایف بی آئی حکام کے مطابق یہ نوجوان ایک سال سے پاکستان کے سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں موجود عسکریت پسندوں سے ای میل کے ذریعے رابطے میں تھا اور وہاں پر جاری جنگ میں حصہ لینا چاہتا تھا۔

Portland Terror Weihnachtsmarkt
دھماکہ کرسمس ٹری کے قریب کیا جانا تھاتصویر: AP

حکام کے مطابق جون کے ہی مہینے میں FBI کے ایک اہلکار نے اس نوجوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے اس سے ملاقات کی اور اس کو بتایا کہ وہ اس کا رابطہ پاکستان میں موجود عسکریت پسندوں سے کروا سکتا ہے۔ اسی ملاقات میں اس نوجوان نے اپنے دوست کو بتایا کہ وہ پورٹ لینڈ میں ایک کار بم حملہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے اہلکار نے اسے پورا یقین دلایا تھا کہ اس معاملے میں وہ اس کا ساتھ دے گا۔

جمعہ کے روز دونوں افراد دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی لے کر شہر کے سینٹر میں پہنچ گئے۔ یہ سب کچھ ایف بی آئی کے اہلکار سے مل کر کیا گیا۔ اس دوران ایف بی آئی کی طرف سے مہیا کیا گیا دھماکہ خیز مواد جعلی تھا۔ گرفتار کئے گئے انیس سالہ عثمان محمود کو پیر کے روزعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں