1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی انتخابات اور یورپی یونین

3 نومبر 2008

روس اور جارجیا کے درمیان تنازعے میں ثالثی اور عالمی مالیاتی بحران کے سلسلے میں اپنی کوششوں میں کامیابی کی وجہ سے یورپی یونین کو امریکہ کے بالمقابل ایک نیا اعتماد حاصل ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/FmrJ
برسلز میں واقع یورپی یونین کی پارلیمنٹتصویر: Photo European Parliament

امریکہ میں ہونے والے انتخابات کا عالمی سیاست پر اثر اور یورپی یونین کی امریکہ کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی سطح پر استوار کرنے کی کوششیں، اس حوالے سے Michael Becker کا تبصرہ:

یوں یہ کوئی اتفاقیہ بات نہیں کہ یورپی یونین، امریکہ کے نئے صدر کے انتخابات سے قبل امریکہ کےبارے میں طرز عمل کے متعلق غور کر رہی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب کھلنے سے پہلے اہداف کا تعین کیا جائے اور حدود مقرر کی جائیں۔

USA Präsidentschaftswahlen Symbolbild Arabische Welt
دنیا بھر کی نظریں امریکی صدارتی انتخابات اور اس کے نتیجے میں عالمی سیاست میں پیدا ہونے والی کسی ممکنہ تبدیلی کی جانب مبذول ہیںتصویر: AP Graphics/DW

ایک بات طے ہے اور وہ یہ کہ یورپی، اس نئے باب میں مساوی حقوق رکھنے والے امریکہ کے ایسے ساتھی ہونا چاہتے ہیں جنہیں امریکہ سنجیدگی سے اہمیت دے۔ یورپی یونین کے موجودہ صدر فرانس نے جو مشترکہ اعلامیہ تیار کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے یورپی یونین نے جارجیا کے تنازع اور عالمی مالیاتی بحران کے سلسلے میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اقدام کرنے کی آمادگی رکھتی ہے اور اپنے اراکین کو بھی ساتھ لے کر چل سکتی ہے۔

یورپی یونین نے گزشتہ ہفتوں کے دوران عالمی بحرانوں کے حل کی صلاحیت کا ثبوت دیتے ہوئے اس حوالے سے اپنا ایک مضبوط مقام پیدا کر لیا ہے تاہم چاہے مشرق وسطی کا تنازعہ ہو یا روس کے ساتھ تعلقات کا مسئلہ ہو، عالمی مالیاتی بحران ہو یا ایران کا ایٹمی پروگرام، دنیا میں کسی بھی مسئلے کے حل کے سلسلے میں امریکہ کا تعاون حاصل کرنا ضروری ہے۔ یورپی یہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ اشتراک عمل بہتر ہو۔

یورپی یونین یہ بھی چاہتی ہے کہ وہ اور امریکہ مل کر نئی ابھرنے والی طاقتوں بھارت اور چین کو اجتماعی فیصلوں کے ایک نظام میں شامل کریں اور مل جل کر روس کو اس پر آمادہ کیا جائے کہ وہ عالمی قوانین کی پابندی کرے لیکن یورپی یونین کی خارجہ امور کی کمشنر فریرو والڈنر نے یہ بھی کہا:

مگر یہ بھی ضروری ہے کہ یورپی یونین کی حیثیت سے پہلے خود اپنا ایک موقف قائم کریں۔ یورپی یونین کو امریکہ کا برابر کا ساتھی بننے کے لئے اہم مسائل پر پہلے خود اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔