1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی سپریم کورٹ کا تازہ فیصلہ صدر بُش کے لئے دھچکہ

Geelani, Gowhar12 جون 2008

امریکہ کے سپریم کورٹ کے ایک تازہ فیصلے کے مطابق گوانتنامو بے میں قید مشتبہ غیر ملکی شدت پسندوں کو اب یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ امریکہ کی سول عدالتوں میں اپنی حراست کو چیلنج کرسکیں۔

https://p.dw.com/p/EIfx
تصویر: AP

سپریم کورٹ نے اس حوالے سے سن دو ہزار چھہ کے قانون کو کالعدم قرار دیا ہے۔ نو ججوں پر مشتمل پینل میں سے پانچ نے سابقہ قانون کے خلاف رائے دی۔ سابقہ قانون کے ذریعے گوانتنامو بے کے قیدیوں کے حقوق چھین لئے گئے تھے۔

اس وقت القاعدہ اور طالبان کے ساتھ قریبی روابط رکھنے کے شبہ میں کم از کم دو سو ستر افراد گونتنامو بے میں قید ہیں۔

امریکی سپریم کورٹ کے تازہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے مشتبہ افراد کو یہ آئینی حق حاصل ہے کہ وہ اپنی حراست کو امریکی سول عدالتوں میں چیلنج کرسکیں۔

ماہرین سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو امریکی صدر جارج بُش کے لئے ایک دھچکہ بتارہے ہیں۔ جسٹں اینتھونی کینیڈی کے مطابق آئین اور قوانین اسی غرض سے بنائے جاتے ہیں تاکہ مشکل اوقات اور نامناسب حالات میں بھی ان کا اطلاق ہوسکے۔