1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدر کا اقتصادی پلان اور کانگریس

10 فروری 2009

امریکی صدر باراک اوبامہ کے اپنے ملک کی کساد بازاری ختم کرنے کے لئے مجوزہ اقتصادی پلان پر آج سینٹ میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ امکاناً یہ بل منظور ہو جائے گا۔

https://p.dw.com/p/GqXm
امریکی صدر اپنے وزیر خزانہ کے ہمراہتصویر: picture-alliance/ dpa

امریکی صدر باراک اوبامہ کا تجویز کردہ اقتصادی پلان پہلے ہی ایوانِ نمائندگان سے منظوری حاصل کر چکا ہے۔ آج اُس پر سینٹ میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اِس کی تاخیر سے منظوری پر اوبامہ خاصے بے چین بھی دکھائی دیئے اور اُنہوں نے ڈیموکریٹ اراکین سے کہا بھی کہ وہ اِس کی منظوری کے عمل کو تیز کردیں۔

US Senat Obama
امریکی سینٹ میں دونوں ایوانوں کے اراکین کا اجتماعتصویر: picture-alliance/dpa

سینٹ میں اِس پلان پر جتنی بھی بحث ہونا ہے وہ گزشتہ روز پیر کو مکمل ہو گئی ہے۔ اِس بات کا قوی امکان ہے کہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹ کا مشترکہ بل کامیابی سے ہم کنار ہو گا اور پھر کی صدر کی منظوری کے بعد نافذ اُلعمل ہو جائے گا۔ ایوانِ نمائندگان میں جو بل منظور کیا گیا تھا وہ ڈیمو کریٹ سوچ کا عکاس تھا۔

Obama deckelt Managergehälter
امریکی صدر اور وزیر خزانہ اقتصادی بل کے حوالے سے ایکزیکٹو احکامات کا اعلان کرنے کی میٹنگ میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے۔تصویر: picture-alliance/ dpa

ابتدا میں اِس بل کا حجم نو سو ارب ڈالر سے زیادہ تھا۔ جس پر ری پبلکن اعتراضات کے بعد اب یہ آٹھ سو اڑتیس ڈالر پر آ گیا ہے۔ امریکی صدر بھی اپنی عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اِس اقتصادی پلان کو قابلِ عمل بنانے میں اُن کی مدد کریں مگر دوسری جانب امریکی عوام میں اقتصادی بحران کا خوف خاصا بیٹھا ہوا ہے اور وہ خرچنے پر آمادہ دکھائی نہیں۔

سینٹ میں بل کی منظوری کے بعد کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مذاکرات کار مل کر اِس میں موجود تمام اختلافی نکات کی جزیات کو طے کریں گے۔ اُس کے بعد جو شکل سامنے آئے گی اُس پر ایک بار پھر حتمی ووٹنگ ہو گی جو امکاناً جلد ہی شیڈیول کی جا رہی ہے۔ اِس مناسبت سے ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کہہ چکی ہیں کہ اقتصادی پلان سولہ فروری تک منظور ہو جائے گا۔ اُس کے بعد ہی یہ صدر کی جانب روانہ کیا جائے گا۔