1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی وزیر خارجہ جنوبی کوریا پہنچ گئیں

عاطف بلوچ19 فروری 2009

امریکی وزیر خارجہ کے جنوبی کوریا پہنچنے سے قبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو جنگ سے خبردار کرتے ہوئے امریکہ پر الزام عائد کیا وہ شمالی کوریا کے خلاف ایٹمی جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/GxdV
ہلیری کلنٹن نے اس دورے سے قبل نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کیا تھاتصویر: AP

امریکی وزیر خارجہ اپنے دورہ ایشیا کے دوران انڈونیشیا سے ہوتی ہوئی جنوبی کوریا پہنچ گئی ہیں۔ جہاں ہلیری کلنٹن شمالی کوریا کے متنازعہ جوہری پروگرام کو بند کروانے کے لئے تعطل کا شکار چھ فریقی مذاکرات پرتوجہ مرکوز رکھیں گی۔

ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ امریکہ موثر حکمت عملی کے ساتھ سامنے آئے جس سے شمالی کوریا کے رویے میں تبدیلی لائی جا سکے، انہوں نے کہا کہ اس وقت میں ایسے ٹھوس اقدمات اس لئے بھی ضروری ہیں کیونکہ شمالی کوریا میں سیاسی حالات کچھ حد تک غیر یقینی کا شکار ہیں۔

US-Außenministerin Hillary Rodham Clinton besucht Schulklasse in Indonesien
انڈونیشیا میں ہلیری کلنٹن بچوں کے ہمراہتصویر: AP

دوسری طرف شمالی کوریا کےزرائع ابلاغ میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ امریکہ مذاکرات اور امن کی بات کر رہا ہے مگر دراصل وہ خطے میں فوجی تصادم چاہتا ہے۔

آج شمالی کوریا روانہ ہونے سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے اپنے دو دورہ انڈونیشیا کے دوسرے دن انڈونیشیا کے صدر Susilo Bambang Yudhoyono سے ملاقات کی۔ اگرچہ دونوں رہنماوں کے مابین ہونے والی بات چیت کو زرائع ابلاغ کے سامنے نہیں لایا گیا تاہم صدراتی ترجمان کے مطابق صدر Yudhoyono نے امریکہ اور انڈونیشیا کے درمیان مالیاتی بحران کے اس دور میں قریبی اقتصادی تعلقات پر زور دیا۔ صدراتی ترجمان نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ عالمی اقتصادی بحران واشنگٹن اور جکارتہ اپنے تعلقات کمزور نہ ہونے دیں بلکہ اس مشکل وقت میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط ہوں۔

دُنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک کے دورے کے دوران ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے اور زیادہ کوششیں کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ انڈونیشیا کو امریکہ میں نئی انتظامیہ کی تبدیلی کے بعد مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سےبہت اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

Hillary Clinton in Japan
ہلیری کلنٹن نے چار ملکی دورے کا آغاز جاپان سے کیا تھاتصویر: picture-alliance/ dpa

ہلیری کنٹن نے کہا کہ انڈونیشیا اس بات کا مظاہرہ کرتا ہے کہ اسلام ، جمہوریت اور جدیدیت کا نہ صرف باہمی امتزاج ممکن ہے بلکہ یہ باہمی طور پر پنپ بھی سکتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے انڈونیشیا میں اپنے قیام کے دوران کئی اہم رہنماوں سے ملاقات کے علاوہ ایک ٹیلی وژن پروگرام میں بھی شرکت کی۔ امریکی وزیر خارجہ اپنے دورہ ایشیا کے آخری پڑاو میں چین جائیں گی۔