1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا دورہ بھارت

27 فروری 2008

دو روزہ دورے پرنئی دہلی آئے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت سول جوہری منصوبے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے ۔ تاہم بھارت میں بائیں بازو کی سیاسی جماعتیں اس معاہدے کی سخت مخالفت کر رہیں ہیں ۔

https://p.dw.com/p/DYEY
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹستصویر: AP

گیٹس نے کہا ہے کہ اگر بھارت اور امریکہ کے مابین یہ معاہدہ نہیں بھی ہوتا تو بھی امریکہ ، بھارت کے ساتھ دفاعی اور دیگر معاملات پر تعاون جاری ر کھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکہ کے مابین اچھے تعلقات ہیں اور امریکہ انہیں مزید بہتر بنانا چاہتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے بھار ت کی مدد ا ور اس کے ساتھ اچھے تعلقات کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکہ خطے میں چین کا اثرورسوخ کم کرنا چاہتا ہے تاہم اس دورے کے دوران رابرٹ گیٹس نے واضح کیا ہے کہ یوں ہر گز نہیں ہے ۔

دوسری طرف کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے اس دور ے کا مقصد یہ ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگی جہازوں کے خریدنے کے فیصلے پر اثر انداز ہوا جا سکے ۔ واضح رہے کہ بھارت آئندہ کچھ ہفتوں میں تقریباً 12 ارب ڈالر مالیت کے جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ اور اس سلسلے میں بھارت امریکہ سمیت فرانس ، روس اور سویڈن کی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے ۔