1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی CIA اور قیدیوں پر تشدد

17 فروری 2009

یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں بدنام زمانہ حراستی کیمپ گوانتانامو میں قیدیوں کو اذیتیں پہنچائی جاتی رہیں۔

https://p.dw.com/p/GtiK
قیدیوں کو گونتامو کے حراستی مرکز کی طرف لے جایا جا رہا ہےتصویر: Roadside Attractions

ان میں سے ایک انتہائی تکلیف دہ طریقہ ’’ واٹر بورڈنگ‘‘ ہے۔ جس کے دوران قیدی کا منہ ڈھانپ کر کچھ اس طریقے سے اس پر پانی ڈالا جاتا ہے جس سے قیدی یوں محسوس کر رہا ہوتا ہے جیسے وہ پانی میں ڈوب رہا ہو۔

Gefangener in Guantanamo
گوانتا نامو میں ایک قیدی کو لے جایا جا ریا ہےتصویر: AP

بش کے نزدیک یہ ہتھکنڈا اذیت رسانی کے زمرے میں نہیں آتا، جبکہ نئے صدر باراک حسین اوباما کے نزدیک یہ اذیت رسانی ہے۔ اس سال 11جنوری کو اوباما نے ٹیلی ویژن چینل ABC کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا: ’’ میرے خیال میں واٹر بورڈنگ ایک اذیتی ہتھکنڈا ہے۔ میرے دور میں قیدیوں کو اذیتیں نہیں پہنچائی جائیں گیں۔‘‘

اس کے تین ہی دن بعد واشنگٹن پوسٹ نے بش حکومت کی ایک اعلی سرکاری افسر کے حوالے سے یہ خبر شائع کی جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ گوانتانامو میں سعودی عرب کے شہری محمد ال کاحتنی کو اذیتیں پہنچائی گئی ہیں۔ وہ سات سال سےگوانتانامو میں قید ہیں۔ اس دوران انہیں مسلسل سونے سے محروم رکھا گیا۔ جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ دیر تک یخ بستہ پانی میں پھینکا گیا۔ خاتون تفتیشی افسران کے سامنے ننگا کھڑا کیا گیا۔ ان کے گلے میں کتے کی رسی ڈال کرکتوں کی طرح کرتب دکھانے پر مجبور کیا گیا۔

Häftling in Guantanamo
گوانتا نامو کا ایک اور منظرتصویر: dpa

کوئی شخص بھی پورے وثوق سے نہیں کہ سکتا کہ بش دور میں کتنے قیدیوں کو اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا۔

خود C I A کے سابق ڈاہریکٹر مائیکل ہائیڈن بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ کم از کم تین قیدیوں کو واٹر بورڈنگ کے ذریعے اذیتیں پہنچائی گئی ہیں۔

امریکا میں اب آوازیں بلند ہو رہی ہیں کہ سابق صدر بش اور ان کے ساتھیوں کو اس طرح کے جرائم کے الزامات میں عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ یوں لگتا ہے جیسے اوباما اس بات کو ٹال رہے ہوں۔ ان کے خیال میں ہمیں آگے دیکھنا ہو گا پیچھے کی طرف نہیں۔

Guantanamo Protest
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے گوانتانامو کے حراستی مرکز کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کا منظرتصویر: dpa

جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر جوناتھن ٹرلی کا کہنا ہے کہ اگر ہم ان واقعات کی تحقیق نہیں کریں گے اور ملزمان کو عدالتوں کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کریں گے تو باقی دنیا امریکہ کے بارے میں کیا سوچے گی؟

ان کے بقول ’’ کیا جنگی جرائم کے مقدمات بس دوسری قوموں کے لئے ہیں؟