1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امن کا نوبل انعام آہتیساری کے نام

Zaman, Qurratulain11 اکتوبر 2008

دو ہزار آٹھ کے نوبل امن انعام کا حقدار ، فن لینڈ کے سابق صدر اور امن مذاکرات کار مارٹی آہتیساری کوٹہرایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FXry
امن کے عالمی مصالحت کار ماارٹی آہتیساریتصویر: picture-alliance/ dpa

ناروے کی نوبیل امن کمیٹی کے مطابق، اکہتر سالہ آہتی ساری کو یہ انعام گزشتہ تین دہائیوں سے دنیا کے مختلف خطوں میں عالمی تنازعات کے حل کے لیے ان کی خدمات کے لیے دیا گیا ہے۔ نوبل کمیٹی نے آہتی ساری کی امن کے لیے ان کی خدمات کو نوبل پیس پرائز کے بانی الفریڈ نوبل کے خیالات کا تسلسل کہا ہے۔

’’ مارٹی آہتیساری نے اپنی تمام جوانی ،طویل اور مشکل تنازعات کے خاتمے کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ہوئے گزاری ہے، ۔ نہوں نے انیس سو اناسی سے انیس سو نوے تک نیمیبیا کی آزادی کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ دو ہزار پانچ میں آہتیساری اور ان کا ادارہ کرائسس مینجمنٹ انی شی ایٹو، انڈونیشیا کے صوبے آچے کی پیچیدہ صورتحال کا حل تلاش کرنے میں سرگرم رہے ۔ انیس سو ننانوے اور پھر دوبارہ دو ہزار پانچ سے دو ہزار سات تک انہوں نے مشکل حالات میں کوسوو تنازعے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کی۔‘‘

Norwegen Oslo Friedenspreis Gebäude
ناروے کے شہر اوسلو میں نوبل امن سینٹرتصویر: AP

نوبل کمیٹی نے مارٹی کی سربراہی میں چلنے والی تنظیم کرائسز مینیجمنٹ انیشی ایٹو یا CMI کے کردار کی بھی تعریف کی۔ فن لینڈ کے شہر ہلسنکی میں موجود یہ غیر منافع بخش اور غیر جانبدار تنظیم دو ہزار سے کام کر رہی ہے۔اس کا مقصد عالمی برادری کے کردار کو مستحکم بنانا ہے خصوصا دنیا کے بحران زدہ خطوں میں ۔ یہ تنظیم حکومتوں، عالمی اداروں بشمول یورپی یونین کو مشورے فراہم کرتی ہے۔ دوہزار پانچ میں آچے اور انڈونیشیا کی حکومت کے درمیان معاہدے کو کامیاب بنانے میں سی ایم آئی نے اہم کردار ادا کیا تھا ۔ مارٹی کے ادارے کرائسس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر KALLE LIESINEN آہتیساری کو دئیے جانے والے نوبل امن انعام پر کہتے ہیں : ’’ میرے لیے یہ ایک اہم لمحہ ہے اور حیرت کا باعث بھی کیونکہ نوبل امن کمیٹی آخری وقت تک اسے خفیہ رکھتی ہے۔ میں بہت خوش ہوں کیونکہ میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ انعام مارٹی کی حوصلہ افرائی کرے گا۔‘‘

انیس سو چورانوے سے دو ہزاز تک بطور فن لینڈ کے صدر، مارٹی نے فن لینڈ کو یورپی یونین اور یورو زون کا حصہ بنانے میں اہم کردار اد اکیا تھا۔ مارٹی ایک ایسے سربراہ مملکت کے طور پر جانے جاتے تھے جسے عالمی سیاست پر عبور حاصل ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں آہتی نے یورپی یونین کے نمائندے کی حیثیت سےکوسوو تنازعے پر سربیا اور البانیا کے مابین امن مزاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ آہتی ساری کا کوسو و تنازعے میں بھی مثبت اور اہم کردار رہا ہے۔

فن لینڈ کے موجودہ وزیر خارجہ الیگزینڈر سٹب، نوبل کمیٹی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔’’میرے خیال میں پوری دنیا میں مارٹی سے زیادہ کوئی بھی اس انعام کاحقدار نہیں ہے۔مارٹی نے قیام امن کے لیے بہت کام کیا ہے ۔ آچے، نے می بیا اور عراق ، کوسووو شمالی آئر لینڈ اور سونامی ہر جگہ۔ میں بہت پر مسرت ہوں۔ ‘‘

جہاں آہتیساری کو امن کے نوبل انعام پر لوگوں اور عالمی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے وہیں سربیہ کے مرحوم صدر Slobodan Milosevic کے بھائی Borislav Milosevic نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے ۔