1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امید کی کرن

27 فروری 2008

گزشتہ برس قائم کی جانے والی پاکستان اور بھارت کے ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی کی پہلی میٹنگ نے دونوں ملکوں کے سینکٹروں گھروں میں امیدوں کے چراغ روشن کر دیئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYEc
تصویر: DW-Montage

پاکستان اور بھارت کی جیلوں میں اس وقت سینکڑوں ایسے افراد قید ہیں کہ جن کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ غلطی سے سرحد عبور کر بیٹھے۔ پاکستان کے کوئی 5 سو اور بھارت کے 6 سو افراد ایسے ہیں کہ جو معمولی سے جرم کے تحت قید ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت گزشتہ برس ریٹائرڈ ججوں کی ایک کمیٹی بنائی تھی۔ اس کمیٹی کا کام دونوں ملکوں کی جیلوں میں بند قیدیوں اور ان کی رہائی کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ کمیٹی کی پہلی میٹنگ بھارتی دارلحکومت ممبئی میں ہوئی جس میں ایک دوسرے کی جیلوں میں معمولی جرائم میں بند قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ کمیٹی کے اس اجلاس نے دونوں ملکوں کے سینکٹروں گھروں میں امیدوں کے چراغ روشن کر دیئے ہیں۔