1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امیر حیدر خان ہوتی ، صوبہ سرحد کے نئے وزیراعلی

1 اپریل 2008

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے صوبہ سرحد کے نئے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔

https://p.dw.com/p/Di7k

پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار امیر حیدر خان ہوتی نے صوبہ سرحد کے 23 ویں وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ پشاور میں گورنر ہاؤ‎س میں ہونے والی تقریب میں صوبے کے گورنر اویس احمد غنی نے ان سے حلف لیا ۔ اس سے قبل سرحد اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے کرامت اللہ نے امیر خان ہوتی سے ارکان اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر نے کو کہا جس کے بعد وہ 113 ووٹ لے کرمتفقہ طور پر قائد ایوان منتخب ہو ئے۔ ان کی مخلفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ قائد ایوان منتخب ہونے کہ بعد امیر حیدر خان ہوتی نے تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔