1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انعامی مقابلہ مئی جون 2007ء

1 جون 2007

پیشِ خدمت ہیں، شعبہء اردو کے تازہ انعامی مقابلے کی تفصیلات اس بار بھی کئی قیمتی اور خوبصورت انعامات آپ کے منتظِر ہیں، جن کے لئے آپ کو صرف ہمارے ایک سوال کا درست جواب دینا ہو گا۔

https://p.dw.com/p/DYOo
تصویر: AP

سوال : کرکٹ کے 9 ویں عالمی کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز کے حصے میں آئی تھی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگلے یعنی دَسویں عالمی کرکٹ کپ کی میزبانی کا اعزاز کس براعظم کے حصے میں آئے گا:
براعظم آسٹریلیا، ایشیا یا براعظم افریقہ

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا حل ایک پوسٹ کارڈ یا اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر یا پھر ای میل کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔

فیصلہ اِس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ جیتنے والوں میںتقسیم کئے جائیں گے، دو ریڈیو سَیٹ اور متعدد دیگر قیمتی انعامات۔

اِس انعامی مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ ہے : 30 جون

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا پھر براہِ راست بون کے پتے پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہ پتے ہر روز نشریات کے اختتام پر نشر کئے جاتے ہیں۔