1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انعامی مقابلہ نومبر دسمبر 2006ء

2 نومبر 2006

اگر آپ کو اپنی معلومات اور مقدر پر بھروسہ ہے تو آپ اِس مرتبہ بھی ایک سوال کا درست جواب دے کر خوبصورت انعامات کے حقدار بن سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYOr
تصویر: DW

29 اکتوبر سے ڈوئچے ویلے کا شعبہء اردو نئی ترتیب کے ساتھ روزانہ تیس تیس منٹ کی تین مجالس پیش کر رہا ہے۔ اب تک کی دو مجالس کے ساتھ ساتھ اب ہم ایک صبح کی مجلس بھی نشر کر رہے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ صبح کی یہ مجلس آپ کے اپنے وطن میں کس وقت شروع ہوتی ہے؟

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا حل ایک پوسٹ کارڈ یا اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر یا پھر ای میل کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔

فیصلہ اِس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ جیتنے والوں میںتقسیم کئے جائیں گے، دو ریڈیو سَیٹ اور متعدد دیگر قیمتی انعامات۔

اِس انعامی مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ ہے : 31 دسمبر۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا پھر براہِ راست بون کے پتے پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہ پتے ہر روز نشریات کے اختتام پر نشر کئے جاتے ہیں۔