1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈر ٹوئنٹی فٹ بال ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے میں

11 اکتوبر 2009

انڈرٹوئنٹی فٹ بال ورلڈ کپ مصری دارالحکومت قاہرہ میں جاری ہے۔ یہ چیمپیئن شپ سیمی فائنل کے مرحلے داخل ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے دو میچوں کے نیتجے میں برازیل اور کوستا ریکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/K48M
تصویر: picture-alliance/dpa

جرمنی اور متحدہ عرب امارات اس چیمپیئن شپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا سامنا کوستا ریکا سے تھا جبکہ جرمنی کا مقابلہ برازیل سے ہوا۔

دونوں میچ ایکسٹرا ٹائم تک جاری رہے اور دونوں کا فیصلہ ہی ایسے گول پر ہوا جو کسی نہ کسی غلطی کا نتیجہ تھے۔ یوں کہئے کہ جرمنی اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے غلطیوں کا خمیازہ بھگتا ہے جبکہ برازیل اور کوسٹا ریکا کے کھلاڑیوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

جمعہ کو کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں گھانا کوریا کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ جمعہ کو ہی کھیلے دوسرے کوارٹر فائنل میں ہنگری نے اٹلی کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: شادی خان