1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈین پریمیر لیگ: کون بنے گا چمپئین؟

Geelani, Gowhar24 مئی 2008

آئی پی ایل یعنی انڈین پریمیر لیگ میں آج دو اہم میچ کھیلے جارہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/E5Ch
راولپنڈی ایکسپریں کے نام سے مشہور پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر بولنگ کرتے ہوئےتصویر: AP

دلّی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر دلّی ڈیئر ڈیئولز اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے درمیان میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دلّی ڈیئر ڈیئولز مذکورہ میچ کو جیت کر لیگ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جبکہ شکست کی صورت میں یہ ٹیم لیگ سے باہر بھی ہوسکتی ہے۔

آج لیگ کا دوسرا اہم میچ چنئی میں راجستھان رویلز اور چنئی سپر کنگس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلے سے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے والی ٹیم راجستھان کے لئے یہ میچ اگرچہ محض رسمی حیثیت رکھتا ہے تاہم چنئی سپر کنگس کے لئے یہ میچ بہت اہم ہے۔

راجستھان کے ساتھ ساتھ کنگس پنجاب اٹھارہ پواٴنٹس کے ساتھ لیگ میں سب سے ٹاپ ٹیمیں ہیں اور دونوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکے ہیں۔

سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے چنئی سپر کنگس‘ ممبئی انڈینز‘ اور دلّی ڈیئر ڈیئولز کی ٹیموں کے مابین کانٹے کی ٹکر ہے۔