1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلش ٹیم کوموہالی ٹیسٹ کے لئے بھی کلیئرنس مل گئی

10 دسمبر 2008

برطانوی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے بھارت کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ کے لیے موہالی کی کلیئرنس دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/GDLo
ممبئی حملوں کے بعد سات ایک روزہ میچوں کے آخری دو مقابلے منسوخ کر دئیے گئے تھے اور انگلش ٹیم وطن واپس لوٹ گئی تھیتصویر: AP

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر Hugh Morris نے کہا ہے کہ موہالی میں ٹیسٹ کے لئے بھارت کی جانب سے کی گئی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز جمعرات سے شروع ہو رہی ہے اور وہ اس کے منتظر ہیں۔

مورس نے بدھ کے روز انگلینڈ کے سیکیورٹی ایڈوائزر کے ساتھ موہالی میں کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ ممبئی کے مختلف مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کے وقت بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچز جاری تھے۔ تاہم ممبئی حملوں سے پیش آنے والی صورت حال کے بعد دو ایک روزہ میچ منسوخ کر دیے گئے تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم کو گزشتہ اتوار کو سیکیورٹی کلیئرنس ملی اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ جمعرات سے چنئی کھیلا جا رہا ہےجبکہ دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ کولیئر نے کہا ہے کہ برطانوی کھلاڑی اپنی نصف میچ فیس ممبئی حملوں کے متاثرین کو عطیہ کریں گے جبکہ اتنی ہی رقم برطانوی کرکٹ بورڈ دے گا۔