1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلینڈ کو ہرانے کے بعد بنگلہ دیش میں جشن

12 مارچ 2011

کرکٹ کے رواں عالمی مقابلوں میں بنگلہ دیش کے شفیع الاسلام اور محمد اللہ نے آخری وکٹ کے لیے 58 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے انگلینڈ کی یقینی جیت کو ہار میں بدل دیا۔

https://p.dw.com/p/10XtJ
تصویر: bdnews24.com

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن سمیت آخری لمحات تک کسی کو بھی جیت کی امید نہیں تھی۔ فتح کے بعد شکیب کا کہنا تھا، ’’مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ دونوں گیند باز اتنی اچھی بلے بازی کرکے ہمیں فتح دلوادیں گے، جب آخری رن بنا تب مجھے یقین آیا‘‘۔ بنگلہ دیشی شائقین ویسٹ انڈیز سے شکست کھانے کے بعد اپنے کھلاڑیوں سے سخت ناراض تھے مگر اب اس فتح کے بعد بنگلہ دیش بھر میں جشن کا سماں ہے۔

انگلش کپتان اینڈریو سٹراؤس اس شکست کے بعد خاصے ناامید دکھائی دیے۔ ’’ہم بہت ناخوش ہیں، ہم نے یہ موقع گنوا دیا ہے، ایسی شکست سے بلاشبہ تکلیف پہنچتی ہے‘‘۔ سٹراؤس نے اپنی ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ میں کمزوریوں کا بھی اعتراف کیا۔ اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو اب ہرصورت میں ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہوگا۔

Flash-Galerie Cricket WM 2011
کپتان شکیب الحسن میدان میں خوشیاں مناتے ہوئےتصویر: AP

چیٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا اور انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ انگلش ٹیم 49.4 اوورز میں 225 رنز کے معمولی مجموعے پر آؤٹ ہوگئی۔ ان کے نمایاں بلے باز جوناتھن ٹروٹ اور اوئن مورگن رہے، جنہوں نے بالترتیب 67 اور 63 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے کسی بھی لمحے انگلینڈ کو کھیل پر حاوی ہونے نہیں دیا۔ ان کی جانب سے تمام ہی بولرز نے نپی تلی گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ نعیم الاسلام، عبد الرزاق اور شکیب الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جب بنگلہ دیش نے 226 کے ہدف کا تعاقب شروع کیا، تو تمیم اقبال اور Imrul Kayes کی اوپننگ جوڑی نے 52 رنز کا قابل اعتماد آغاز فراہم کیا۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 52، دوسری 70 اور تیسری 73 رنز پر گری۔ اس کے بعد ایک مرتبہ پھر پانچویں وکٹ کے لیے رقیب الحسن نے Imrul Kayes کا اچھا ساتھ دیا اور مجموعی سکور کر 31 اوور میں 155 رنز تک لے جانے میں کامیاب رہے۔

Superteaser NO Flash Bangladesch Cricket Weltmeisterschaft World Cup 2011 Eröffnungsfeier in Dhaka
انگلینڈ کے کھلاڑی رقیب الحسن کی وکٹ لینے کے بعدتصویر: picture alliance/empics

اس موقع پر انگلینڈ نے کم بیک کیا اور 169 رنز کے مجموعے پر بنگلہ دیش کے آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین لوٹا دیا۔ یہی وہ ٹرن پوائنٹ تھا، جس کی انگلینڈ کو بالکل بھی امید نہیں تھی۔

گیارہویں نمبر پر کھیلنے کے لیے آنے والے شفیع الاسلام کریز پر ایسے جم گئے کہ ٹیم کو جتوا کر ہی پویلین لوٹے۔ انہوں نے آٹھویں نمبر پر کھیلنے والے محمد اللہ کا بہترین ساتھ دیا اور 49 ویں اوور ہی میں 227 رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔ شفیع الاسلام نے 24 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 24 ہی رنز بنائے جبکہ محمد اللہ نے 42 گیندوں پر 21 رنز کی صبر آزما بیٹنگ کی۔

عالمی کپ کے سلسلے میں آج بھارت اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہوگا۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید