1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اوباما، پاک افغان اجلاس کی میزبانی کریں گے

2 مئی 2009

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما بدھ کے روز ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے جس میں پاکستان اور افغانستان کے نمائندے شرکت کریں گے۔

https://p.dw.com/p/HiUK
امریکی صدر باراک اوباما کی نئی افغان پالیسی میں پاکستان کو ایک اہم مسئلہ قرار دیا گیا ہےتصویر: AP
Abdullah Gul mit Asif Ali Zardari und Hamid Karzai
پاکستانی صدر آصف زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی۔۔۔ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان بد اعتمادی کی فضا پائی جاتی ہےتصویر: AP


یہ اجلاس پاکستان اور افغانستان کے بارے میں نئے امریکی صدر باراک اوباما کی پالیسی کے حوالے سے خاصا اہم سمجھا جا رہا ہے۔ امریکہ میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی شرکت کریں گے۔

Taliban, Archivbild
افغانستان، امریکہ اور نیٹو طالبان عسکریت پسندوں کا گڑھ پاکستانی قبائلی علاقوں کو قرار دیتے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبس کے مطابق امریکی صدر دونوں ملکوں کے صدور سے افغانستان اور پاکستان کے مسئلے پر بات کریں گے اور اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کس طرح ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ باراک اوباما کی نئی افغان پالیسی میں پاکستان کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اور متعدد ا مریکی عہدیدار افغانستان سے ملحق پاکستان کے قبائلی علاقوں کو دنیا کے خطرناک ترین علاقے قرار دے چکے ہیں۔ امریکی صدر اوباما مزید اکیس ہزار افواج افغانستان بھیجنے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

Großbritannien Pakistan Oppositionsführer Nawaz Sharif darf aus dem Exil zurückkehren
امریکی انتظامیہ پاکستان کے مقبول رہنما اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے ساتھ روابط میں اضافہ کر رہی ہے، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰتصویر: AP

علاوہ ازیں امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق باراک اوباما کی انتظامیہ سابق پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف سے رابطوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

بدھ کے روز امریکی صدر باراک اوباما نے کہا تھا کہ پاکستانی فوج اپنے روایتی حریف بھارت پر مستقل توجّہ مرکوز رکھنے کے بجائے اب شمال مغربی علاقوں میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی اہمیت کو سمجھ کر ان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔