1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولمپکس مقابلے پندرہواں دن

عاطف توقیر22 اگست 2008

اولمپکس کھیلوں کا پندرہواں روز بھی میزبان چین کے لئے بدستور سبقت لئے ہوئے ہے۔سونے کے47 ، چاندی کے17 اور کانسی کے 25 تمغوں کے ساتھ چین اب بھی پہلی پوزیشن پر ہے۔امریکہ31 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

https://p.dw.com/p/F2tv
چینی کھلاڑی نیوز کانفرنس کے بعدتصویر: AP

برطانیہ بیجنگ اولمپکس میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔روس میڈلز چارٹ پر چوتھے نمبر پر ہے۔روس اب تک 16طلائی تمغے جیتنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔

Olympia, Olympiasieger im Triathlon, Jan Frodeno
جرمن کھلاڑی جان فروڈینوکا گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہارتصویر: picture-alliance / dpa

جرمنی نے میڈلز چارٹ پر پوزیشن بہتر بناتے ہوئے میڈلز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔13طلائی،9سلوراور13برونز میڈلز کے ساتھ اب پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

بیجنگ اولمپکس اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔اولپکس گیمز کے کئی مقابلے ختم ہو چکے ہیں ۔ اور کئی اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔جن کھیلوں کے ایونٹس کا خاتمہ ہوچکا ہے ان کے کھلاڑی سیر و تفریح میں مصروف ہیں۔ جرمنی،آسٹریلیا، امریکا،بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے دیوار ِچین کا دورہ کیا اور اس تاریخی مقام پر تصاریر بنوایں۔

جرمنِ وزیرداخلہ اورجرمنی کے کھیلوں کے امور کے نگران والف گانگ شوائبے اختتامی تقریبات میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔جہاں انہوں نے جرمن کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے کہاکہ جرمن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔اولمپکس میں جرمن کھلوڑیوں کو ملنے والے تمغوں میں کمی کے باوجود جرمنی کھیلوں کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی پر خصوصی توجہ دے گا۔والف گانگ نے یہ بیان بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں دیا۔انہوں نے کہا ’’اپنے کھلاڑیوں کا ساتھ دئیے بغیرہم ان سے بہتر کارکردگی کی توقع نہیں کر سکتے۔‘‘

تمغوں میں آنے والی کمی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیجنگ اولمپکس کے اختتام پر وہ جرمن کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھ کر اس موضوع پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔

افغانستان ان اولمپکس میں ایک میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ افغان کھلاڑی روح اللہ ٹائی کوانڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے روح اللہ کے لئے گھر اور 10لاکھ روپے نقد کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

اولمپکس میں شامل پاکستانی ٹیم اس بار بغیر کسی میڈل کے وطن واپس لوٹ رہی ہے۔اولمپکس میں میڈل ملنے کی واحد امید پاکستانی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی پرکپتان ذیشان اشرف نے قوم سے معافی مانگی۔اور کوچ نوید عالم نے کہا ہے کہ وہ کوچ کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔خراب کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔