1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولمپک مشعل واپس وینکور پہنچ گئی

22 جنوری 2010

اولمپک مشعل کینیڈا کا 45 ہزار کیلو میٹر کا طویل سفر کرنے کے بعد امسالہ ’ونٹر گیمز‘ یا سرمائی کھیلوں کے میزبان شہر ’وینکور‘ کے علاقے برٹش کولمبیا پہنچ گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/LdQp
تصویر: AP

سن دو ہزار دس کے سرمائی کھیلوں کا انعقاد بارہ تا اٹھائیس فروری کو ہوگا۔ کینیڈا کی فٹ بال لیگز کے ہیڈ کوچ ’والی بیونو‘ نے اولمپک ٹارچ مغربی کینیڈا کے علاقے ’البرٹا‘ کے سابق پریمئر ’Peter Lougheed‘ سے اُس وقت حاصل کی جب ایک سو چھ دنوں کا سفر طے کرکہ مشعل کینیڈا کے راکی ماؤنٹینز یا مشہور زمانہ کوہستانی سرحدی علاقے Kicking Horse Pass کے علاقے میں داخل ہوئی۔

برٹش کولمبیا کے پریمئیر’ گورڈن کیمپبل‘ نے اولمپک مشعل کے اس سفر کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کینیڈا کے عوام کے اندر ایک ایسا احساس یکجہتی پیدا کر دیا ہے جو اس سے پہلے نہیں پایا جاتا تھا۔

Gletscher der Columbia Icefields in British Columbia in Kanada
برٹش کولمبیاتصویر: picture-alliance / dpa

انہوں نے اولمپک ٹارچ کا اُس کے گھر پہنچنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اس سفر نے کینیڈا میں آباد ہزاروں برادریوں اور لاکھوں باشندوں تک ’اسپورٹس کی اسپرٹ‘ پہنچائی ہے۔

برٹش کولمبیا کے باشندے اولمپک مشعل کی آمد پر خوشی منا رہے ہیں ساتھ ہی بائیس دنوں میں شروع ہونے والے ’ونٹر گیمز یا ’اولمپک اور پیر المپک‘ کھیلوں کی افتتاح کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ اولمپک ٹارچ نے اپنا یہ سفر گزشتہ سال تیس اکتوبر کو ’ویکٹوریا برٹش کولمبیا‘ سے شروع کیا تھا۔ مشعل آرکٹک سے ہوتی ہوئی مشرقی اٹلانٹک گئی جہاں سے پورے پیسیفک ساحل کا چکر مکمل کرتے ہوئے وینکور میں برٹش کولمبیا کے علاقے تک پہنچی۔

رپورٹ : کشور مصطفیٰ

ادارت : شادی خان سیف